کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)نقیب اللہ قتل کیس میں بننے والی جے آئی ٹی نے راؤ انوار کا ابتدائی بیان حاصل کرلیا،راؤ انوار نے بیان میں بتایا کہ وہ مقابلے کے وقت موقع پر موجود نہیں تھے۔تفصیلات کے مطابق نقیب اللہ قتل کیس پر جے آئی ٹی نے راو انوا کا ابتدائی بیان حاصل کرلیا،راو انوار نے بیان دیا ہے کہ نقیب اللہ مقابلے کے دوران میں موقع پر موجود نہیں تھا،مجھے نقیب اللہ کی گرفتاری کا بھی علم نہیں تھا،راو انوار نے مزید بتایا کہ میں جتنی دیر میں گڈاپ سے شاپ لطیف ٹاون پہنچا مقابلہ ہوچکا تھا،
مجھے یہ بھی نہیں پتہ تھا کہ نقیب اللہ شاہ لطیف کیسے پہنچا،مجھے شاہ لطیف چوکی انچارج علی اکبر ملاح کا مقابلے کے حوالے سے فون آیا،صرف اتنا بتایا گیا کہ ملزمان کی اطلاع ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ تحقیقاتی کمیٹی روازنہ کی بنیاد پر میٹنگز کر رہی ہے،نقیب اللہ کیس میں گواہوں اور گرفتار اہلکاروں سے بھی تفتیش کی جائے گی،جبکہ جے آئی ٹی کے سربراہ ممکنہ طور پر اسلام آباد روانہ ہونگے،آفتاب پٹھان کی اسلام آباد روانگی کی وجہ سے آج اجلاس نہیں ہوگا۔