منگل‬‮ ، 08 اکتوبر‬‮ 2024 

پاک فضائیہ نے اہم جنگی ہتھیار ملکی سطح پر تیار کرنے میں خود انحصاری حاصل کر لی، فضائیہ وطن کی فضائی حدود کے دفاع کیلئے اپنی بھر پور قوت کیساتھ ہمہ وقت تیار ہے،پاک فضائیہ کے سربراہ کا اعلان

datetime 29  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے کہا ہے کہ ہمارے دشمنوں کو یہ بات ذہن نشین کر لینی چاہئے کہ پا ک فضائیہ وطن کی فضائی حدود کے دفاع کے لئے اپنی بھر پور قوت کیساتھ ہمہ وقت تیار ہے، ہماری خودانحصاری کی کوششیں سود مند ثابت ہو رہی ہیں اور JF-17طیاروں کی ملکی سطح پر تیاری خودانحصاری کے پروگرام کی ایک بہترین مثال ہے۔

پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے یہ بات جمعرات کو پاکستان ائیر فورس اکیڈمی اصغرخان میں120ویں کمبیٹ سپورٹ کورس اور 40ویں بی ایل پی سی کورس کی گریجویشن اور اسلامی جمہوریہ ایران کی فضائیہ کے10 کیڈٹس کی گریجویشن کی تقریب کے دوران کہی ۔پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان اس تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست بھی اس موقع پر موجود تھے۔ پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے گریجویشن پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہا یقیناًپی اے ایف اکیڈمی اصغر خان سے حاصل کردہ تربیت اور علم آپ کی پیشہ ورانہ صلاحیت میں اضافے کا باعث بنے گا ۔ افسر ہونے کے ناطے آپ کو اپنے پیشہ ورانہ امور اور ذاتی زندگی میں دوسروں کیلئے بہترین مثال بننا ہوگا۔انہوں نے کہا پاک فضائیہ نے اپنی آپریشنل تیاریوں کو مزید بہتر بنانے کے لئے بہت زیادہ اقدامات کئے ہیں۔ اللہ تعالیٰ کے کرم اور ہمارے افراد کے عزم سے ہم نے کامیابی سے کئی اہم سنگِ میل عبور کئے ہیں۔ مجھے یہ بتاتے ہوئے بہت خوشی ہو رہی ہے کہ ہماری خودانحصاری کی کاوشیں سود مند ثابت ہو رہی ہیں اور JF-17طیاروں کی ملکی سطح پر تیاری خودانحصاری کے پروگرام کی ایک بہترین مثال ہے۔انہوں نے کہا کہ قوی امید ہے کہ پاک فضائیہ قوم کی امیدوں پر پوری اترنے کی صلاحیت رکھتی ہے

اور پاک فضائیہ کی مسلح افواج کے ساتھ مل کر دہشت گردی کے ناسور کو ختم کرنے اور ملکی اور علاقائی امن کو بحال کرنے کی کاوشوں پر پوری قوم کو پاک فضائیہ پر فخر ہے۔ میںآج اس بات کا اعادہ کر تا ہوں کہ ہم ایک امن پسند قوم ہونے کے ناطے امن و وقار کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں ۔ اورہماری پر امن زندگی گزارنے کی خواہش خطے میں پائیدار امن و ا استحکام کی ضامن ہے۔ اس تقریب میں9خواتین کیڈٹس سمیت47 کیڈٹس گریجویٹ ہوئے ۔ مہمانِ خصوصی نے گریجویٹ ہونے والے کیڈٹس میں برانچ کا نشان اور

نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والوں میں انعامات تقسیم کیے۔120ویں کمبیٹ سپورٹ کورس میں بہترین کارکردگی کی ٹرافی ایوی ایشن کیڈٹ سدرہ عبداللہ جبکہ ایوی ایشن کیڈٹ ساجد محمود کو 40ویں BLPCکورس میں بہترین مجموعی کارکردگی کی ٹرافی عطا کی گئی۔ تقریب میں حسب روایت پی اے ایف اکیڈمی کی” شیر دل اور بریوہارٹ فارمیشنز”نے مسحور کن مظاہرہ پیش کیا ۔

اور پی اے ایف اکیڈمی کی پیرا موٹر گلائیڈر ٹیم”Eaglets” نے بھی اپنے شاندار فن کا مظاہرہ کیا۔ حمزہ فلائیٹ کی شاندار ڈرل نے تقریب کو چار چاند لگا دیئے جسے وہاں پر موجود معزز مہمانوں نے بہت سراہا۔ قبل ازیں مہمانِ خصوصی کی اکیڈمی آمد پر ائیر وائس مارشل عمران خالد، ائیر آفیسر کمانڈنگ، پی اے ایف اکیڈمی اصغر خان نے ان کا خیر مقد م کیا۔ اس تقریب میں ڈپلومیٹس، اعلیٰ فوجی اور سول حکام ، غیر ملکی عہدیداران اور گریجو یٹ ہو نے والے ایوی ایشن کیڈٹس کے والدین اور مہمانوں نے شرکت کی۔



کالم



ڈنگ ٹپائو


بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…

امیدوں کے جال میں پھنسا عمران خان

ایک پریشان حال شخص کسی بزرگ کے پاس گیا اور اپنی…

حرام خوری کی سزا

تائیوان کی کمپنی گولڈ اپالو نے 1995ء میں پیجر کے…

مولانا یونیورسٹی آف پالیٹکس اینڈ مینجمنٹ

مولانا فضل الرحمن کے پاس اس وقت قومی اسمبلی میں…

ایس آئی ایف سی کے لیےہنی سنگھ کا میسج

ہنی سنگھ انڈیا کے مشہور پنجابی سنگر اور ریپر…

راشد نواز جیسی خلائی مخلوق

آپ اعجاز صاحب کی مثال لیں‘ یہ پیشے کے لحاظ سے…