منگل‬‮ ، 04 فروری‬‮ 2025 

پاکستان کی کرنسی کو زمین بوس کرنے کا حکم کس نے دیا؟ایسا انکشاف کہ آپ دنگ رہ جائیں گے

datetime 29  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) معروف کالم نگار منیر احمد بلوچ نے اپنے کالم میں لکھا کہ سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی سیا ست کو قریب سے جاننے والوں کا کہنا ہے کہ جس طرح مچھلی پانی کے بغیر نہیں رہ سکتی اسی طرح وہ حکومت میں ہوں یا اپوزیشن میں‘ کچھ حساس اداروں کو مکمل طور پر اپنے تابع کرنا نہیں بھولتے‘ اور یہی ان کی سیاست میں اب تک کی تمام کامیابیوں کا راز رہا ہے۔ لیکن اس دفعہ نہ جانے کیا ہوا کہ لاکھ کوششوں کے باوجود ملک کی سپریم عدلیہ ان کے کنٹرول سے باہر ہو گئی‘

جس پر گھات لگانے کی بھرپور کوششیں ہو رہی ہیں۔ چیف جسٹس سجاد علی شاہ کے خلاف 1997ء میں جو کچھ کیا گیا‘ سنا ہے کہ اس کے پارٹ2کا سکرپٹ تیار کیا جا رہا ہے‘ جو کسی بھی وقت پردہ سکرین پر رونما ہو سکتا ہے۔ اس کھیل کے ابتدائی ٹریلر کی چھوٹی سی جھلک 2018ء کے صلح نامہ کی صورت میں سامنے آ چکی ہے۔ شنید ہے کہ کچھ لوگوں کی محنت سے ان کے کھلاڑیوں کی تعداد تین سے بڑھ کر پانچ تک پہنچنے والی ہے۔ دوسری جانب ملک کو جس بد ترین معاشی حالت کا شکار بنا دیا گیا ہے‘ اس کی مکمل ذمہ داری شاہد خاقان عباسی اور ان کے قائدپر عائد ہوتی ہے کیونکہ میری اطلاع کے مطابق پاکستان کی کرنسی کو زمین بوس کرنے کا حکم جاتی امرا سے ہی دیا گیا ہے‘ جس کی وجہ سے پاکستان مزید 135 ارب ڈالر کا مقروض ہو گیا ہے۔ ایسا کرتے ہوئے کسی کو ذرہ بھر بھی خیال نہیں آیا کہ اس سے پاکستانی معیشت زمین بوس ہو جائے گی۔ ان کو ذرا بھی خوف خدا نہیں آیا کہ میرے وطن کی کرنسی دنیا بھر کے ممالک سے لین دین میں آدھی رہ جائے گی۔ کیا یہ سمجھ لیا جائے کہ اسی خاندان کے ایک فرد کے بقول حکمران خاندان کا پاکستان سے انتقام شروع ہو چکا ہے؟ میں نے اپنی زندگی کا واضح اصول مرتب کیا ہوا ہے کہ اگر آپ کے پاس ثبوت نہ ہو تو اس کو کبھی بھی اپنی تحریر کا حصہ نہ بنایا جائے۔ میرے پاس ایک انتہائی اہم ترین ادارے کے سربراہ کیلئے پوسٹنگ کے عوض

کسی بہت ہی اہم ترین شخصیت کے لیٹر پیڈ پر جاری ایک ارب دس کروڑ روپے وصول کرنے کی تحریر موجود ہے‘ جس میں ان کے کوآرڈینیٹر سمیت دو افراد کے دستخط ہیں‘ جن میں سے ایک صاحب کا اس رسید میں بطور ضامن ذکر ہے۔ ابھی میں اس رسید کی اپنے طور پر تحقیق کر رہا ہوں۔ جیسے ہی میں نے اپنی تحقیق مکمل کر لی تو ان تمام کرداروں کے نام ٹی وی پر عوام کے سامنے لاؤں گا۔انہوں نے مزید لکھا کہ دورہ امریکہ کے دوران وہ کون سی یقین دہانیاں ہیں جو عبا سی صاحب نے ان مالیاتی اداروں کو کرائیں؟ اور

میاں صاحب کے حق میں رام کرانے کیلئے پاکستان کے روپے کی قیمت اس قدر زمین بوس کر دی کہ وہ بیرونی قرضہ جو جنرل مشرف کا اقتدار ختم ہونے تک صرف 16 ارب ڈالر تھا‘ آج ”ایک سو پینتیس ارب ڈالر‘‘ تک پہنچا دیا گیا ہے۔کوئی اس بات کا تصور کر سکتا ہے کہ روپے کی قیمت پانچ روپے تک کم کرنے کا یہ فیصلہ میاں نواز شریف کی مرضی کے بغیر کیا گیا ہو گا؟ سب جانتے ہیں کہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سمیت متعدد افراد‘ جو اپنے طور پر سانس لینا بھی گناہ سمجھتے ہیں‘ میاں نواز اور شہباز شریف کی اجازت کے بغیر ایک قدم بھی آگے نہیں بڑھا سکتے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رانگ ٹرن


رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…