ریاست پوری دنیا میں مذاق بن گئی ،وزیراعظم اداروں کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں،کیپٹن(ر)صفدر

29  مارچ‬‮  2018

اسلام آباد (آئی این پی) سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے دامادکیپٹن(ر)صفدر نے کہا ہے کہ ریاست پوری دنیا میں مذاق بن گئی ،وزیراعظم اداروں کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں،70سال سے جو مذاق ہو رہا ہے لوگ اب نہیں ہونے دیں گے، ملک کو جمہوریت کے راستے پر ڈال کر عوام کوآزادی دلائیں گے۔ جمعرات کو کیپٹن(ر)صفدر نے صحافی کے سوال کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے چیف جسٹس ثاقب نثارسے اتوار کو

ملاقات کیوں کی پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم طیارہ سازش کیس میں جیل میں رہے۔ وہ دیکھ رہے ہیں کہ ریاست پوری دنیا میں مذاق بن گئی ہے، وزیراعظم چاہتے ہوں گے اس مذاق کو ختم کیا جائے، وہ دیکھ رہے ہیں ذاتی انا کی خاطر اداروں پر آنچ آرہی ہے، وزیراعظم اداروں اور ملک کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں، 70سال جو مذاق ہوا لوگ اب نہیں ہونے دیں گے۔ کیپٹن(ر)صفدر نے کہا کہ ملک کو جمہوریت کے راستے پر ڈال کر عوام کو آزادی دلائیں گے، بڑے مقصد کیلئے قربانی دینا پڑتی ہے، یہ اعصاب کی جنگ ہے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…