منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

پاکستان میں انوکھا ترین واقعہ:گرل فرینڈ بن کر 80 ہزار بٹورنے والی بہن نکلی، نوجوان کی خودکشی

datetime 29  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)گرل فرینڈ بن کر بہن بھائی سے پیسے بٹورتی رہی، نوجوان کو معلوم ہونے پر اس نے خودکشی کر لی، گھر والوں نے زمیندار کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کروا دیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کے علاقہ چک نظام کے زمیندار مطیع ﷲ کے ڈیرے پر کام کرنے والے ملازم نوجوان اشرف نے مبینہ طور پر پھندا لگا کر خودکشی کر لی تھی اور اب زمیندار کے ہاتھوں

مبینہ طور پر محنت کش کے قاتل کا ڈراپ سین ہو گیا ہے۔ محنت کش اشرف طلاق یافتہ تھا جبکہ دوسری شادی کرنا چاہتا تھا۔ اشرف کے اہل خانہ نے زمیندار مطیع اللہ کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کروا رکھا ہےجس کی تفتیش پولیس کر رہی تھی۔ پولیس تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ چند سال قبل اشرف نے اپنی بیوی کو طلاق دے دی تھی اور وہ دوسری شادی کرنا چاہتا تھا جس کے پیش نظر اس کی بہن سنبل نے ایک دن اشرف کو کسی اجنبی نمبر سے فون کیا اور اسے اپنا نام عینی بتا کر دوستی کی خواہش ظاہر کی یہ سلسلہ کئی روز تک جاری رہا اور دونوں دوست بن گئے، جب اشرف نے گھر کے نمبر پر فون کر کے بتایا کہ اسے ایک لڑکی پسند ہے اور وہ اس سے شادی کرنا چاہتا ہے تو اس کی بہن سنبل نے اس سے لڑکی کا پتہ اور فون نمبر پوچھا، جس پر اشرف نے اسے سب کچھ بتا دیا. چند روز گزرنے کے بعد سنبل نے اس سے پیسوں کا مطالبہ کیا کہ عینی کو پیسوں کی ضرورت ہے تو 35 ہزار روپے بھجوا دو اسی طرح مختلف اوقات میں اشرف نے اپنی بہن کو 80 ہزار روپے بھجوا دئیے ، جب اشرف نے اپنی بہن سنبل سے لڑکی کے بارے پوچھا کہ کب ان کے گھر رشتے کے لئے جاؤ گے تو اس نے کہا کہ وہ اچانک نمبر بند کر کے غائب ہو گئی ہے. شک گزرنے پر جب اشرف نے سارے معاملے کو جاننے کی کوشش کی تو اسے پتہ چلا کے عینی نام کی کوئی لڑکی نہیں بلکہ وہ اس کی بہن سنبل ہے.
پولیس کا یہ بھی کہنا تھا کہ واقعہ کی تمام زاویوں سے تفتیش جاری ہے جبکہ پھندا لینے والی رسی بھی فرانزک لیبارٹری بھجوا دی ہے. فرانزک رپورٹ آنے پر اصل حقائق سامنے آ جائیں گے یہ واقعہ خودکشی ہے یا پھر اسے قتل کیا گیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…