جمعرات‬‮ ، 03 اپریل‬‮ 2025 

ملک میں صرف آئین رہے گا اور جمہوریت ہوگی ٗچیف جسٹس ثاقب نثار

datetime 29  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے کہاہے کہ ملک میں جوڈیشل این آر او اور نہ ہی جوڈیشل مارشل لاء آرہا ہے لہٰذا ملک میں صرف آئین رہے گا اور جمہوریت ہوگی۔ جمعرات کو سپریم کورٹ میں سی ڈی اے میں ڈیپوٹیشن پر آئے افسران سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس دوران چیف جسٹس اور وکیل نعیم بخاری کے درمیان دلچسپ مکالمہ ہوا۔چیف جسٹس نے نعیم بخاری سے کہا کہ ٹی وی پر بیٹھ کر آپ بھی بہت باتیں کرتے ہیں ۔

عدلیہ پر جو جائز تنقید کرنی چاہیے، جائز تنقید سے ہماری اصلاح ہوگی، اگر میں آج پابندی لگادوں تو بہت سے لوگوں کا کام بند ہوجائے گا۔جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ گذشتہ روز کسی نے چیف جسٹس پاکستان کے کراچی میں لگے اشتہارات کے بارے میں بات کی ٗان کو یہ نہیں معلوم میں نے خود وہ اشتہارات ہٹانے کا حکم دے رکھا ہے۔نعیم بخاری نے چیف جسٹس سے مکالمہ کیا کہ جوڈیشل مارشل لاء کے بارے میں بہت سی باتیں ہو رہی ہیں۔اس پر چیف جسٹس نے نعیم بخاری سے سوال کیا کہ جوڈیشل این آر او ہوتا کیا ہے؟ میں واضح کردوں، کچھ نہیں آرہا۔جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ ملک میں جوڈیشل این آر او اور نہ ہی جوڈیشل مارشل لاء آرہا ہے، ملک میں صرف آئین رہے گا، ملک میں صرف جمہوریت ہوگی اور باقی کچھ نہیں رہے گا۔واضح رہے کہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے ملک میں جوڈیشل مارشل لاء کا مطالبہ کیا تھا جس پر انہیں سیاسی رہنماؤں کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھاجبکہ چیف جسٹس پاکستان نے بھی یوم پاکستان پر تقریب سے خطاب میں کہا تھا کہ ملک میں جوڈیشل مارشل لاء کی کوئی گنجائش نہیں۔

موضوعات:



کالم



چانس


آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…