اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)محسن پاکستان اور مایہ ناز ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے قومی ذمہ داری کی پیش کش ہونے پراسے قبول کرنے کا اعلان کرتے ہوئے عمران خان کی پاکستان کی باگ ڈور سنبھالنے کی اہلیت پر شکوک وشبہات کا اظہار کر دیا ہے۔ ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے گزشتہ روز لاہو رمیں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر انہیں کسی قومی ذمہ داری کی پیش کش ہوئی تو وہ اسے قبول کر لینگے ۔ عمران خان کے حوالے سے ڈاکٹر عبدالقدیر خان
کا کہنا تھاکہ عمران خان ملک کو ڈیلیور کرنے کی اہلیت نہیں رکھتے، سیاست میں چیخ و پکار اہلیت کا ثبوت نہیں ہوتی، کوئی بھی سیاستدان چیخ و پکار کر کے ملک کی باگ ڈور چلانے کا اہل نہیں بن جاتا۔ ملک میں احتساب کے حوالے سے محسن پاکستان کا کہنا تھا کہ احتسابی عمل ملک کے لئے ناگزیر ہوچکا ہے موثر احتساب کے حوالے سے چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال سے اچھی توقعات ہیں۔احتسابی عمل پر شور مچانے کی بجائے الزامات کا جواب دینا چاہے۔