بدھ‬‮ ، 26 جون‬‮ 2024 

بین الاقوامی حالات میں ڈرامائی تبدیلی ۔۔وہابیت کو کیوں اور کس کے کہنے پر فروغ دیا گیا؟َ سعودی ولی عہد نے شرمناک اعتراف کر تے ہوئے اصل حقیقت دنیا کے سامنے رکھ دی، نیا پنڈورا باکس کھول دیا

datetime 29  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض ( مانیٹرنگ ڈیسک) د جنگ کے زمانے میں روس کا مقابلہ کرنے کے لیے مغرب کے کہنے پر وہابی ازم کو فروغ دیا گیا تھا، سعودی ولی عہد کا اعتراف، نیا پنڈورا باکس کھول دیا۔ تفصیلات کے مطابق امریکی دورے کے موقع پر ایک خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرد جنگ کے زمانے میں

اس وقت کے سوویت یونین اور موجودہ روس کا مقابلہ کرنے کیلئے مغرب کے کہنے پر وہابی ازم کو فروغ دیا گیا تھا۔ سعودی ولی عہد نے وہابیت کی سعودی پشت پناہی کے حوالے سے تہلکہ خیز انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ سرد جنگ کے دور میں جب روس کا اثر و رسوخ تیزی سے بڑھ رہا تھااس موقع پر مغرب کی جانب سے سعودی عرب کو درخواست کی گئی کہ وہ روس کا مقابلہ کرنے کے لیے دنیا بھر میں موجود مدارس کو فنڈنگ کرے تا کہ وہابیت کو فروغ دیا جا سکے۔محمد بن سلمان نے اعترا ف کرتے ہوئے کہا کہ سرد جنگ کےزمانے میں روس کا مقابلہ کرنے کے لیے مغرب کے کہنے پر وہابی ازم کو فروغ دیا گیا ۔اس پر بات کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ بعدمیں سعودی عرب نے وہابیت کو فروغ دینے والے مدرسوں کو فنڈنگ دینا روک دی لیکن کچھ سعودی تنظیموں نے ایسا کرنا جاری رکھا جس کا براہ راست سعودی حکومت سے کوئی لینا دینا نہیں۔خیال رہےکہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان امریکہ کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان کئی معاہدوں پر دستخط کئے ہیں۔ گذشتہ ایک سال کے دوران سعودی عرب اور امریکا نے باہمی تجارت کے فروغ کے لیے بڑے پیمانے پر معاہدے کئے ہیں۔ ایک سال کے دوران امریکا اور سعودی عرب کے درمیان طے پانے والے تجارتی سمجھوتوں کا حجم 400 ارب ڈالر سے بھی تجاوز کرگیا ۔

عرب ٹی وی کے مطابقمملکت اور امریکا کے درمیان اربوں ڈالر کے سمجھوتوں نے دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات کو مزید مستحکم کیا ہے ۔سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ امریکا کے دوران دیگر اہم امور میں تیل اور گیس کے معاہدے ایجنڈے میں سر فہرست رہے۔ سعودی ولی عہد اقتصادی ویڑن 2030ء کے اہداف کو جلد از جلد پوراکرنے کے لیے امریکا کے

ساتھ گیس اور گیس سمیت تمام شعبوں میں سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے کوشاں ہیں۔ ان کے حالیہ دورہ امریکا کے دوران مجموعی طورپر 54 ارب ڈالر کے سمجھوتوں اور یاداشتوں پر دستخط کیے گئے۔سعودی عرب کی سیسکو مملکت میں توانائی کے شعبے میں کھپ، تحقیق اور ڈویلپمنٹ کے لیے 100 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔

موضوعات:



کالم



اگر کویت مجبور ہے


کویت عرب دنیا کا چھوٹا سا ملک ہے‘ رقبہ صرف 17 ہزار…

توجہ کا معجزہ

ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…