کراچی (این این آئی)جوڈیشل مجسٹریٹ وسطی کی عدالت نے کالج کی لڑکیوں کو محبت کا جھانسہ دے کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے والے گروہ سے غیرقانونی اسلحہ برآمدگی کے معاملے پر ملزمان کے خلاف چالان جمع کرانے کے لیے تفتیشی افسر کو 5اپریل تک مہلت دے دی ہے ۔
بدھ کو جوڈیشل مجسٹریٹ کراچی کی عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی ۔تفتیشی افسر نے ملزمان کے خلاف غیرقانونی اسلحہ برآمدگی کے مقدمے کا چالان جمع کرانے کے لئے مہلت طلب کرلی۔تفتیشی افسر نے عدالت کو آگاہ کیا کہملزمان کے خلاف تفتیش کا عمل جاری ہے لہذا ملزمان کے خلاف چالان جمع کرانے کی مہلت دی جائے۔عدالت نے ملزمان کے خلاف چالان جمع کرانے کیلئے تفتیشی افسر کو 5 اپریل تک مہلت دے دی۔ملزمان میں دانیال احمد عرف مگسی، آفاق احمد، اسد خان اور غفران شامل ہیں ۔ملزمان پر کالج کی لڑکیوں کو محبت جھانسہ دے کر فارم ہاوسسز پر لے جاکر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بھی الزامات ہیں۔دوران تفتیش ملزمان سے برآمد ہونے والے سامان اور موبائل فونز میں موجود ویڈیوز سے کالج کی لڑکیوں کو اجتماعی زیادتی کانشانہ بنانے کاانکشاف ہوا۔ملزمان کے خلاف غیرقانونی اسلحہ برامدگی کا مقدمہ تھانہ سمن آباد میں درج ہے۔ موبائل فونز میں موجود ویڈیوز سے کالج کی لڑکیوں کو اجتماعی زیادتی کانشانہ بنانے کاانکشاف ہوا۔ملزمان کے خلاف غیرقانونی اسلحہ برامدگی کا مقدمہ تھانہ سمن آباد میں درج ہے