منگل‬‮ ، 04 فروری‬‮ 2025 

محکمہ خزانہ نے بجٹ 2مئی کو پیش کرنے کیلئے سمری منظوری کیلئے ارسال کر دی ،سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں کتنا اضافہ کیاجارہاہے؟بڑی خبر سنادی گئی

datetime 28  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی )محکمہ خزانہ نے آئندہ مالی سال 2018-19ء کا بجٹ 2مئی کو پیش کرنے کیلئے سمری منظوری کے لیے وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کو ارسال کر دی ۔محکمہ خزانہ کے حکا م کا کہنا ہے کہ دیگر صوبوں نے اگلے مالی سال کے بجٹ پیش کرنے کی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے جبکہ پنجاب نے تا حال تاریخ نہیں دی۔ پنجاب کا مالی سال 2017-18ء کا 19 کھرب 70 ارب روپے کا بجٹ وزیر خزانہ عائشہ غوث پاشا نے گزشتہ سال 2 جون کو پیش کیا تھا۔ذرائع کے مطابق بجٹ میں سرکاری ملازمین کی

تنخواہوںاور ریٹائر ملازمین کی پنشن میں 10سے 15 فیصد تنخواہوں میں اضافہ متوقع ہے۔دریں اثناء پنجاب حکومت نے صوبائی محکموں کو ایسٹر سے قبل مسیحی ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کے احکامات جاری کر دیئے ۔محکمہ خزانہ پنجاب نے اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب اور ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر کو ہدایات جاری کی ہیں کہ پنجاب حکومت کے ماتحت تمام مسیحی سرکاری ملازمین کو ایسٹر سے قبل تنخواہوں کی ادائیگی کو یقینی بنایا جائے ۔واضح رہے کہ مسیحی برادری یکم اپریل بروز اتوار کو ایسٹر کا تہوار منائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رانگ ٹرن


رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…