پیر‬‮ ، 07 اکتوبر‬‮ 2024 

کوہاٹ جیل کے رہائشی کوارٹر میں خاتون کی پراسرار موت کا ڈارپ سین ،قاتل وہ شخص نکلا جس کا کوئی سوچ بھی نہیں سکتاتھا

datetime 28  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)کوہاٹ جیل کے رہائشی کوارٹر میں خاتون کی خود کشی کا ڈارپ سین ہوگیا ۔جرماپولیس نے اہلیہ کی خود کشی کا ڈراما رچانے والے جیل پولیس کانسٹیبل کو گرفتار کرکے قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔ملزم نے گھریلو چپقلش پر اپنی اہلیہ کو گلہ دبا کر قتل کرنے کا اعتراف جرم کرلیا ہے۔قتل کی واردات کے بعد جرم چھپانے اور واقعے کو خود کشی کا رنگ دینے کیلئے ملزم نے اپنی اہلیہ کے گلے میں پھندا ڈال کر لاش دروازے کی چوکٹھ کیساتھ لٹکا دی تھی۔جرما پولیس نے واقعے کی

رپورٹ ملزم کے ابتدائی بیان کی روشنی میں درج کرتے ہوئے تحقیقات کے دوران قتل کو خود کشی کا رنگ دینے کے جرم کو بے نقاب کرلیا۔قتل کا مقدمہ تھانہ جرما میں مقتولہ کی والدہ کی مدعیت میں اسکے خاوند کے خلاف درج کرلیا گیا ہے۔ایس ایچ او تھانہ جرما سب انسپکٹر وقار احمد نے واقعہ کے حوالے سے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ 19مارچ کی رات ڈسٹرکٹ جیل کوہاٹ کے ایک رہائشی کوارٹر میں ایک خاتون مسماۃ (ح) کو گلہ دبا کر قتل کرنے کے بعد اسکی لاش کمرے کے دروازے کی چوکٹ کیساتھ لٹکا تے ہوئے مقتولہ کے خاوند جیل پولیس کانسٹیبل افتخار علی ولد عبدالجلیل ساکن زڑہ گنڈی ورانہ احمد آباد کرک نے واقعے کو خود کشی کا رنگ دیکر ابتدائی رپورٹ درج کرلی۔ایس ایچ او نے بتایا کہ وقوعہ کی تفتیش کیلئے ضلعی پولیس سربراہ عباس مجید خان مروت نے تحقیقاتی ٹیم تشکیل دیکر واقعے کے اصل محرکات معلوم کرنے کے احکامات جاری کئے ۔ایس ایچ او کے مطابق تحقیقاتی ٹیم نے سائنسی بنیادوں پر تفتیش کا آغاز کرتے ہوئے جائے وقوعہ سے اہم شواہد قبضے میں لے لئے اور مقتولہ کی لاش کا پوسٹ مارٹم کرایا تو نہایت باریک بینی سے چھان بین کے دوران ثابت ہوا کہ یہ خود کشی نہیں بلکہ قتل کا وقوعہ ہے اور مقتولہ کو گلہ دبا کرقتل کیا گیا ہے۔ایس ایچ او نے بتایا کہ قتل کے اس واقعے کی اصل حقائق معلوم کرنے کیلئے مقتولہ کے خاوند کو بھی شامل تفتیش کیا گیا

جس نے ابتدائی پوچھ گچھ میں اپنی اہلیہ کو قتل کرنے کا اعتراف کرتے ہوئے اہم سربستہ راز اگل دئیے۔ایس ایچ او نے بتایا کہ اپنی اہلیہ کے قتل میں ملوث ملزم افتخار علی کو باضابطہ طور پر گرفتار کرلیا گیا ہے اور اسکے خلاف مقتولہ کی والدہ مسماۃ(ش)کی مدعیت میں قتل کی ایف آئی آر تھانہ جرما میں درج کرلی گئی ہے۔ادھر ضلعی پولیس سربراہ عباس مجید خان مروت نے اندھے قتل کی اس واردات کا سراغ لگا کر ملوث ملزم کی گرفتاری کو اہم کامیابی قرار دیکر پولیس ٹیم کیلئے نقد انعامات اور توصیفی اسناد کا اعلان کیا ہے۔



کالم



ڈنگ ٹپائو


بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…

امیدوں کے جال میں پھنسا عمران خان

ایک پریشان حال شخص کسی بزرگ کے پاس گیا اور اپنی…

حرام خوری کی سزا

تائیوان کی کمپنی گولڈ اپالو نے 1995ء میں پیجر کے…

مولانا یونیورسٹی آف پالیٹکس اینڈ مینجمنٹ

مولانا فضل الرحمن کے پاس اس وقت قومی اسمبلی میں…

ایس آئی ایف سی کے لیےہنی سنگھ کا میسج

ہنی سنگھ انڈیا کے مشہور پنجابی سنگر اور ریپر…

راشد نواز جیسی خلائی مخلوق

آپ اعجاز صاحب کی مثال لیں‘ یہ پیشے کے لحاظ سے…