منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

سینیٹ چیئرمین صادق سنجرانی کے حوالے سے شاہد خاقان عباسی کو متنازعہ بیان مہنگا پڑ گیا،پیپلزپارٹی کا وزیراعظم کیخلاف تحریک لانے کا فیصلہ،بڑا اعلان کردیاگیا

datetime 28  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی نے سینیٹ چیئرمین صادق سنجرانی کے حوالے سے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے متنازعہ بیان کے خلاف تحریک استحقاق لانے کا حتمی فیصلہ کرلیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے الزام لگایا تھا کہ سینیٹ انتخابات میں ووٹ کو خریدا گیا اور ایسے اقدام سے ملک کی عزت نہیں ہوتی اور نہ ہی اس طرح کے انتخابات کی کوئی عزت ہوتی ہے۔پیپلز پارٹی کی رکن اور نو منتخب سینیٹ اپوزیشن رہنما شیری رحمن نے کہا کہ پارٹی وزیراعظم کے بیان کے خلاف

بھرپور احتجاج کرے گی، ان کے بیان سے پورے ایوان کا تقدس مجرو ع ہوا۔نومنتخب سینیٹ اپوزیشن لیڈر شیری رحمن کا کہنا تھا کہ حکمراں جماعت کے رہنما ہر وقت ووٹ کے تقدس بات کرتے ہیں لیکن حقیقت میں وہ خود اس کی طرح کے بیان دے کر دھجیاں اڑاتے ہیں۔شیری رحمن نے کہا کہ وزیراعظم کے بیان سے پارلیمنٹ کی بے حرمتی ہوئی ہے۔نواز شریف کا میمو گیٹ سے متعلق اعتراف پر ردِ عمل دیتے ہوئے شیری رحمن نے کہا کہ سابق وزیراعظم ہمیشہ بات کرتے ہیں لیکن اس ادارے کا نام نہیں لیتے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…