منگل‬‮ ، 23 جون‬‮ 2026 

سکھر میں المناک سانحہ ، 9 افراد جاں بحق ،متعددزخمی، ریسکیو آپریشن فوج ،رینجرز و مقامی انتظامیہ کی مشترکہ کوششوں سے جاری 

datetime 28  مارچ‬‮  2018 |

سکھر (مانیٹرنگ ڈیسک) سکھر میں چھوہارا مارکیٹ میں گودام کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر 9 افراد جاں بحق ہوگئے۔سکھر کی ضلعی انتظامیہ کے مطابق چھوہارا مارکیٹ میں چھوہارے پکانے والی بھٹی کے پھٹنے سے گودام کی چھت گرگئی جس کے نتیجے میں 9 افراد دب کر جاں بحق ہوگئے ہیں۔انتظامیہ کے مطابق واقعے کے بعد امدادی ٹیموں نے کارروائی کرتے ہوئے ملبے سے مزید 3 افراد کی لاشیں نکال لیں جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 9 ہوگئی،

اب بھی کچھ افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں جنہیں نکالنے کی کوششیں جاری ہیں جب کہ جاں بحق ہونے والوں میں سے کچھ افراد کی شناخت ہوئی ہے جس میں 3 خواتین،2 مرد اور ایک بچہ شامل ہے۔دوسری جانب گورنر سندھ محمد زبیر نے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کمشنر سکھر سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی، انہوں نے انتظامیہ سے زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔علاوہ ازیں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سکھر کی کھجور مارکیٹ میں چھت گرنے کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے غم اور دکھ کا اظہار کیا ہے۔ اپنے بیان میں پی پی پی چیئرمین نے جان بحق مزدوروں کے ورثا سے ہمدردی کا اظہار کیا اور پارٹی رہنما و کارکنان کو ہدایات دیں کہ وہ متاثرین کی ہر ممکن مدد کریں۔ بلاول بھٹو زرداری نے زور دیا کہ زخمیوں کو بہتر علاج مہیا کیا جائے۔دریں اثناء سندھ کے وزیر محنت ، ٹرانسپورٹ و اطلاعات سید ناصر حسین شاہ نے سکھر کھجور مارکیٹ کے واقعہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اپنے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت سندھ نے فوری طور پر واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر سکھر سے فوری رپورٹ طلب کرلی ہے اور بلاول بھٹو زردای کی ہدایات کی روشنی میں بھرپور طریقے سے ریسکیو آپریشن فوج اور رینجرز و مقامی انتظامیہ کی مشترکہ کوششوں سے جاری ہے جاں بحق ہونے والوں کے

لواحقین سے ہمدردی کرتے ہوئے دلی تعزیت کرتے ہیں اور زخمیوں کی فوری طبی امداد کے لئے مقامی اسپتال انتظامیہ کو ترجیحی بنیادوں پر سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات جاری کی جاچکی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ انتظامیہ سے مکمل رپورٹ اور صورتحال معلوم کرنے کے لئے مسلسل رابطہ بھی ہے۔انہوں نے فوج ، رینجرز کے ریسکیوآپریشن کو بھی سراہا جنہوں نے فوری طور پر مقامی انتظامیہ کی مدد کے لئے اپنی خدمات پیش کیں اور واقعہ کی مکمل رپورٹ اور حقائق بھی معلوم کئے جائینگے۔



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…