جمعرات‬‮ ، 06 فروری‬‮ 2025 

پاکستان کا ایسا علاقہ جہاں قادیانیوں کو غیر مسلم قرار نہیں دیا گیا تھااب وہاں کیا کام ہو گیاہے،نیا قانون پاس ہو گیا

datetime 7  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی اور کشمیر کونسل کا مشترکہ اجلاس، قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دینے کا بل متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی اور کشمیر کونسل کے مشترکہ اجلاس میں قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دینے کا بل متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا ہے۔ آزاد جموں وکشمیر عبوری آئین 74(12 ویں ترمیمی) ایکٹ،

2018ء پیش کیا گیا۔مشترکہ اجلاس سپیکر شاہ غلام قادر کی زیر صدارت شروع ہوا تو وزیرقانون راجہ نثار احمد نے آزاد جموں وکشمیرعبوری آئین (12ویں ترمیم)ایکٹ 2018,پر کمیٹی آن بلز کی رپورٹ ایوان میں پیش کی اور ترمیم کا مسودہ ایوان میں شرکاءکو پڑھ کر سنایا جس کے بعد ایوان میں نئے بل پر عام بحث کا آغاز ہوا۔ علما و مشائخ کی نشست پر ن لیگ کی جانب سے منتخب ممبر قانون ساز اسمبلی آزادکشمیر پیر سید علی رضا بخاری سجادہ نشین بساہاں شریف حویلی نے بحث کا آغاز کیا ۔ ایوان سے مخاطب ہوتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ قانون ساز اسمبلی آزاد کشمیر نے قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دینے کا بل متفقہ طور پر منظور کر لیا ہے ، یہ بل قانون ساز اسمبلی کے مشترکہ اجلاس میں پاس کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق آزادجموں وکشمیرقانون ساز اسمبلی اور کونسل کے مشترکہ اجلاس میں آزاد جموں وکشمیر عبوری آئین 74(12 ویں ترمیمی) ایکٹ، 2018ءآج پیش کیا گیا جس کے تحت قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دینے کا بل پیش کیا گیا جوایوان نے متفقہ طور پر منظور کر لیا۔ امتناع قادیانیت کے قوانین کی منظوری سے معاشرے سے بہت بڑی برائی کے خاتمے کا موقع پیدا ہوگا اور مسلمانوں کے عقائد کو بھی تحفظ حاصل ہوگا۔پیر سید علی رضا بخاری کا مزید کہنا تھا کہ کہ مسلم لیگ ن کی حکومت کے مقدر میں لکھ چکا تھا کہ تحفظ ختم نبوت کے بل کی موجودہ ایوان سے منظوری ہو

اور یہ ایوان گنبد خضریٰ کے مکین سے مکمل وفاداری کا ثبوت فراہم کرے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ قانون ساز ی کے اثرات پورے خطہ پر پڑیں گے۔انہوں نے کہا کہ مسلمان کو ناموس رسالت اپنی جان ،مال اور اولاد سے بڑ ھ کر عزیز ہے دفاع ختم نبوت کیلئے جس نے بھی جب جب قربانی پیش کی اللہ تعالیٰ نے اسے امر بنا دیا اور موجودہ ایوان کے ممبران بھی تاریخ کے اوراق میں امر ہو جائیں گے

انہوں نے کہا اللہ تعالیٰ کا خصوصی شکر ،کرم نوازی اور فضل ہے کہ قرارداد ختم نبوت حتمی قانون بنانے میں ہمیں اپنا حصہ ڈالنے کا موقع دیا اور قائد ایوان نے جس طرح قانون سازی کے مراحل طے کرانے میں مدد اور تعاون کیا میں ذاتی طور پر ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…