بدھ‬‮ ، 12 مارچ‬‮ 2025 

ڈاکٹر شاہد مسعود کے زینب کے قاتل عمران سے متعلق ہولناک انکشافات ۔۔حامد میر نے بڑے راز سے پردہ اٹھا دیا

datetime 26  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کے معروف صحافی و اینکر پرسن حامد میر نے اپنے پروگرام’’کیپیٹل ٹاک‘‘میں زینب کے قاتل عمران کے حوالے سے ڈاکٹر شاہد مسعود کے انکشافات کے حوالے سے بڑے راز سے پردہ اٹھا دیا۔ حامد میر کا کہنا تھا کہ زینب اور قصور کی دیگر بچیوں کے قاتل عمران کے بینک اکائونٹس کے حوالے سے جو بات ہو رہی ہے اور اس پر بڑی بڑی کانسپریسی تھیوریزبنائی جا رہی ہیں اس پر ہمیں جو بتایا گیا ہے کہ اس کےمطابق جن بینکوں میں قاتل عمران کے

بینک اکائونٹس موجود ہیں ان سے متعلق کوئی تصدیق نہیں ہو سکی۔اور جو تفصیلات ان بینک اکائونٹس کی سامنے آئی ہیں ان سے متعلق بتایا جارہا ہے کہ یہ بینک اکائونٹس جعلی ہیںاور یہ ساری کمپین بھی جعلی ہے۔ حامد میر کا کہنا تھاکہ اس بحث میں الجھا کر پتہ نہیں کون کیا حاصل کرنا چاہتا ہے۔ پنجاب حکومت نےبھی ایک جے آئی ٹی بنا دی ہے ، سپریم کورٹ نے بھی اس بات پر ازخود نوٹس لے لیا ہے۔ اور بلاوجہ کی ٹائم کلنگ ٹیکٹس سے پتہ نہیں کون کیا حاصل کرنا چاہتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟


میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…