بدھ‬‮ ، 06 اگست‬‮ 2025 

شیخ رشید کو ’’فکس میچ‘‘ میں مین آف دی میچ قرار دیا گیا ،حافظ حسین احمد

datetime 19  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جیکب آباد( اے این این) جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات سابق سینیٹرحافظ حسین احمدنے کہا ہے کہ شیخ رشید کو ’’فکس میچ‘‘ میں مین آف دی میچ قرار دیا گیا ، قادری نے ایک اسٹیج پر جماعتوں کو تواکھٹا کرلیا مگر شخصیات اکھٹی نہ ہوسکیں، پارلیمنٹ کو گالیاں دینے والے پھر اسی کی طرف لپکتے ہیں ، استعفیٰ دینے والوں کو پارلیمنٹ میں لے جانے والوں کوبھی شرم آنی چائیے تھی ،مال روڈ پر جلسہ نہیں بلکہ آل پارٹیز کانفرنس بلائی گئی

تھی اور اسٹیج بھرا ہوا تھا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جیکب آباد کے صحافیوں سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے کیا، حافظ حسین احمد کا مزید کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کو حکومت ہو یا اپوزیشن کسی نے بھی اہمیت نہیں دی بلکہ پارلیمنٹ سمیت تمام اداروں کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا اور بنایا جارہا ہے ،پارلیمنٹ کو گالیاں دینے سے کارکردگی بہتر نہیں ہوتی بلکہ گالیاں دینے والوں کی اپنی حالت خراب ہوتی ہے ، تحریک انصاف نے پہلے ہی استعفیٰ دے دیا تھا لیکن نواز شریف اور اسپیکر نے ان کے استعفوں کو موثر نہیں بنایا، پارلیمنٹ کو گالیاں دینے والوں کو شرم آنے سے پہلے ان کو شرم آنی چاہئے جو استعفے دینے والوں کو پارلیمنٹ میں واپس لائے، انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے مال روڈ پر اے پی سی بلائی تھی اور اسٹیج مختلف پارٹیوں کے رہنماؤں سے بھرا ہوا تھا ،مال روڈکی آل پارٹیز کانفرنس آئندہ کے لائحہ عمل کا پیش خیمہ ثابت ہوگی ، انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کے درمیان جو دوریاں تھی اس کو کسی حدتک قادری نے ختم کردیا جو قابل تعریف ہے، طاہرالقادری نے ایک اسٹیج پر جماعتوں کو تو اکھٹاکرلیااگر شخصیات بھی اکھٹی ہوتی تو اور اچھا ہوتا پاکستان کی سیاست میں دوست اور دشمن بدلتے رہتے ہیں ، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا

کہ شیخ رشید اکیلا بندہ ہے اگر وہ استعفیٰ دینے کے اعلان میں پہل نہ کرتے تو وہ موضوع خبر نہ بنتے ،طاہرالقادری نے شیخ رشید کو ’’فکس میچ‘‘ کا مین آف دی میچ قرار دیا ہے کیوں کہ بعض لوگ کہتے ہیں کہ پہلے ہی فکس تھا کہ کس کو کیا بولنا ہے ، انہوں نے کہا کہ شیخ رشید ہمیشہ ’’بیگانے کی شادی میں عبداللہ دیوانہ‘‘ بنتے رہے ہیں شیخ رشید کی حقیقت میں تواپنی شادی نہ ہوسکی وہ پرائی شادی میں دیوانہ نہ بنے تو اور کیا کریںیہ تو ان کا حق بنتا ہے ،

قادری کے مال روڈ کے جلسے میں جے یو آئی کی شرکت نہ کرنے کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں حافظ حسین احمد کا کہنا تھا کہ ہمیں حکومت والے جس میں ہم شامل ہیں دعوت نہیں دیتے اپوزیشن والے کیسے دیتے لیکن ہمارا تڑکا لیاقت بلوچ کی صورت میں موجود تھا ، انہوں نے کہا کہ اس وقت ہر جگہ سے بیانات کی گولا باری چل رہی ہے عوام کو کہیں سے انصاف نہیں مل رہا ،2014میں جو 14بے گناہ افراد قتل ہوئے ان کو

حکومت کی طرف سے انصاف نہیں مل رہا اور وہ لوگ جس کی وجہ سے وہ جمع ہوئے تھے وہ بھی ان کو انصاف نہیں دلاسکے اب پریشان کن بات یہ ہے کہ زرداری بھی انصاف کے لیے میدان میں نکلے ہیں تحریک انصاف کا نام ہی تحریک انصاف ہے اور طاہرالقادری تحریک قصاص کے لیے نکلے ہیں اور جن سے انصاف مانگا جارہا ہے وہ خود تحریک عدل کے ذریعے انصاف مانگ رہے ہیں اب عوام حیران ہے کہ کون کس سے انصاف مانگ رہا ہے اور کون کامیاب ہوگا اب دیکھنا ہوگا کہ تحریک قصاص والوں کو انصاف ملتا ہے یا تحریک عدل والوں کو یا پھر درمیان میں قصور کی طرح ’’بے قصور ‘‘ ہی مارے جاتے رہے گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…