جمعرات‬‮ ، 09 جنوری‬‮ 2025 

غیر ملکی سمگلر لڑکی کو دراصل کس کام کیلئے پاکستان بلوایا گیا ،پاکستان سے چند دن قبل وطن واپس جانیوالی سہیلی منظر عام پر آگئی ،ایسے چونکا دینے والے انکشافات کر ڈالے کہ جا ن کر آپ بھی ہل کر رہ جائینگے

datetime 19  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ٹیریزا کو پاکستان فوٹو شوٹ کیلئے بلوایا گیا، میں بھی چند دن قبل شوٹ مکمل کروا کر وطن واپس پہنچی ہوں، مجھے ٹیریزا سے اس کی قطعا توقع نہیں تھی، میں اس سے پیار کرتی ہوں مگر اب اس حوالے سے میری رائے بدل گئی ہے، میری سہیلی طارق نامی شخص کے ساتھ رابطے میں تھی،، ہیرون سمگلنگ کیس میں گرفتار غیر ملکی ماڈل کی سہیلی منظر عام پر آگئی،

چونکا دینے والے انکشافات۔ تفصیلات کے مطابق ہیروئن سمگلنگ کیس میں گرفتار غیر ملکی ماڈل ٹیریزا کی سہیلی سیمونہ منظر عام پر آئی ہے اور اس نے چونکا دینے والے انکشافات کئے ہیں۔ چیک ریپلک کے دارالحکومت پراگ سے چھپنے والے ایک اخبار کوانٹرویو دیتے ہوئے سیمونہ کا کہنا تھا ٹیریزا طارق نامی شخص سے رابطے میں تھی ، میں اسے باس ہی کہوں گی کیوں کہ ٹیریزاہمیشہ کہتی تھی کہ میرے باس پاکستان میں ہمارے فوٹو شوٹ کے انتظامات کر دیں گے، ٹیریزا پاکستان ایک فوٹو شوٹ کے لئے آئی تھی اور وہ مجھے ہمیشہ ایک فوٹو شوٹ کرانے کے بارے میں بتاتی تھی ۔ ہم دونوں کے پورے یورپ میں اکٹھے فوٹو شوٹ ہیں۔ مجھے ٹیریزا سے اس کی قطعا توقع نہیں تھی، میں اس سے پیار کرتی ہوں مگر اب اس حوالے سے میری رائے بدل گئی ہے۔ ٹیریزا کے ساتھ پاکستان جانے کے سوال پر اس کی سہیلی کا کہنا تھا کہ میں یہاں اپنی وضاحت نہیں دوں گی مگر میں بھی ٹیریزا کے پاکستان جانے سے 3ہفتے قبل پاکستان گئی تھی اور اپنا فوٹو شوٹ مکمل کرکے بخیریت واپس آگئی تھی ،لیکن میں ٹیریزا کے حوالے سے سن کر میں دنگ رہ گئی ۔واضح رہے کہ ٹیریزا نامی غیر ملکی ماڈل کو 10جنوری کو علامہ اقبال انٹرنیشنل ائر پورٹ سےگرفتار کیاگیا تھا ، یورپی ملک جمہوریہ چیک کی 21 سالہ ”ٹیریزا“ اینٹی نارکوٹیکس فورس کے 2 کاونٹربا آسانی پار کرگئی لیکن

اے این ایف اہلکار تمام ترجدید آلات کے باوجود اس کا سراغ نہ لگاسکے۔ کسٹم حکام کو خاتون پرشک ہوا تو اس کے سامان سے 9 کلو ہیروئن برآمد ہوئی ، جس کی مالیت بین الاقوامی مارکیٹ میں 15 کروڑ روپے ہے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…