بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

بڑی تعداد میں سرکاری ملازمتیں،مختلف پوسٹوں کے لئے تحریری ٹیسٹ کے شیڈول کااعلان کردیا،خواہشمند خواتین و حضرات کیلئے تفصیلات جاری

datetime 17  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن نے مختلف پوسٹوں کے لئے تحریری ٹیسٹ کے شیڈول کااعلان کردیاہے جو 29 ۔جنوری سے 2 ۔فروری 2018 تک منعقد کئے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ اعلیٰ تعلیم میں مرد/ خاتون لیکچرر / سبجیکٹ سپیشلسٹ اکنامکس(بی ایس۔17) (تمام کوٹہ )، مرد/ خاتون لیکچر کامرس( بی ایس ۔17 ۔ تمام کوٹہ) اور مرد/ خاتون لیکچرر سبجیکٹ سپیشلسٹ کیمسٹری بی ایس۔17 (تمام کوٹہ) کے تحریری امتحانات 29

جنوری 2018 کوصبح کے اوقات میں جبکہ محکمہ اعلیٰ تعلیم میں مرد / خاتون لیکچرر اسلامیات(بی ایس۔17۔تمام کوٹہ) ،محکمہ خزانہ میں سب اکاؤنٹنٹ (B-14) ،محکمہ جنگلات میں سینئر آڈیٹر (BS-16) ،محکمہ بلدیات میں اکاؤنٹنٹ (BS-11) اوراکاونٹنٹس آفیسر (BS-17) کی پوسٹوں کے لئے مذکورہ ٹیسٹ 29 ۔جنوری 2018 کو شام کے اوقات میں منعقد کئے جائیں گے۔ اسی طرح محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم میں ہیڈ ماسٹر(بی ایس۔17) اور محکمہ بلدیات میں اسسٹنٹ تحصیل آفیسر ( بی ایس۔11) کی پوسٹوں کیلئے تحریری امتحان 30جنوری2018کو صبح کے اوقات میں منعقد کئے جائیں گے جبکہ سی اینڈ ڈبلیو / آبپاشی اورمحکمہ ابتدائی وثانوی تعلیم کے محکموں میں سب انجینئر سول(BS-11) کے مذکورہ ٹیسٹ 30۔جنوری 2018 کو شام کے اوقات اورمحکمہ بلدیات میں تحصیل میونسپل آفیسر (BS-17)کے تحریری ٹیسٹ 31 جنوری 2018 کو صبح او ر شام کے اوقات میں منعقد کئے جائیں گے۔ اس کے علاوہ محکمہ پولیس میںآفس اسسٹنٹ (BPS-16) کے مذکورہ ٹیسٹ یکم فروری کو صبح کے اوقات میں جبکہ محکمہ اطلاعات میں کمپیوٹر آپریٹر (بی ایس۔16) اوراسٹیبلیشمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں آفس اسسٹنٹ (BPS-16) کی پوسٹوں کے لئے تحریری ٹیسٹ یکم فروری 2018 کوشام کے اوقات میں اور محکمہ ابتدائی وثانوی تعلیم میںآفس اسسٹنٹ(BPS-16) جبکہ محکمہ کھیل میں ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر(بی ایس۔16) کی پوسٹوں کے لئے تحریری ٹیسٹ بالترتیب صبح اورشام کی نشستوں میں لئے جائیں گے۔امتحانی مراکز اور رول نمبرز کی تفصیلات www.kppsc.gov.pk پر ظاہر کی جائیں گی۔

تمام امیدوار اپنے رول نمبرز کے ساتھ متعلقہ امتحانی مراکز سے متعلق کال لیٹرز‘ امتحان؍ٹیسٹ کے انعقاد سے پہلے مذکورہ ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔کسی امیدوار کو انفرادی طور پر داخلہ لیٹر؍رول نمبر سلپ جاری یا بذریعہ ڈاک ارسال نہیں کی جائے گی اگر کسی امیدوار کو اپنے امتحان ؍ٹیسٹ سے متعلق ویب سائٹ ‘ ایس ایم ایس اور ای میل کے ذریعے اپنے کال لیٹر سے متعلق معلومات دستیاب نہ ہوں تو وہ امتحان سے پہلے کمپیوٹر سیکشن سے ٹیلی فون نمبر091-9212976 سے اس سلسلے میں معلومات حاصل کر سکتا ہے جبکہ امتحانی ہال میں موبائل فون یا دیگر الیکٹرانکس اشیاء لانے پر سختی سے پابندی ہے۔امتحانی مراکز کی تبدیلی کی کسی صورت اجازت نہیں ہو گی۔اس امر کا اعلان خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن کی جانب سے کیا گیا۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…