اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بڑی خوشخبری سنادی گئی،مختلف سرکاری محکموں میں نوکریاں ہی نوکریاں،حکومت نے ٹیسٹ کے شیڈول کااعلان کردیا،خواہشمند حضرات کے لئے تفصیلات جاری

datetime 12  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن نے مختلف محکموں میں متعدد پوسٹوں کے لئے سکریننگ ٹیسٹ کے شیڈول کااعلان کردیاہے جو29 ۔جنوری سے 2 ۔فروری 2018تک پشاور کے مختلف مراکز میں منعقد کئے جائیں گے ۔تفصیلات کے مطابق محکمہ اعلیٰ تعلیم میں شعبہ اکنامکس کے مرد وخواتین لیکچررز ،محکمہ ابتدائی وثانوی تعلیم میں خاتون سبجیکٹ سپیشلسٹ اکنامکس ،لیکچرر کامرس (مردوخاتون، مرد معذور،خاتون معذور)

محکمہ اعلیٰ تعلیم میں لیکچرر کیمسٹری (مرد ،خاتون ،مرد معذور ،خاتون معذور) اور محکمہ ابتدائی وثانوی تعلیم میں خاتون سبجیکٹ سپیشلسٹ کی پوسٹو ں کے لئے سکریننگ ٹیسٹ 29 ۔جنوری 2018 کو صبح کے اوقات میں جبکہ محکمہ اعلیٰ تعلیم میں لیکچرر اسلامیات (مرد/ خاتون/ مرد معذور/ خاتون معذور) محکمہ خزانہ میں سب اکاؤنٹنٹ ،محکمہ جنگلات ،ماحولیات اورجنگلی حیات میں سینئر آڈیٹر ،اکاؤنٹنٹ، محکمہ خزانہ میں سب اکاؤنٹنٹ اور محکمہ بلدیات میں اکاؤنٹس آفیسر کی پوسٹوں کے لئے سکریننگ ٹیسٹ 29 ۔جنوری 2018 کو شام کے اوقات میں منعقد کئے جائیں گے جبکہ محکمہ ابتدائی وثانوی تعلیم میں ہیڈماسٹر (تمام کوٹہ) کے سکریننگ ٹیسٹ 30 ۔جنوری2018 کو صبح کے اوقات میں اورمحکمہ بلدیات میں اسسٹنٹ تحصیل آفیسر، کمیونیکیشن اینڈ ورکس ،ابتدائی وثانوی تعلیم اورآبپاشی کے محکموں میں سب انجینئر زکی پوسٹوں کے لئے سکریننگ ٹیسٹ 30 ۔جنوری2018 کو شام کے اوقات میں منعقد کئے جائیں گے۔ اس کے علاوہ محکمہ بلدیات میں تحصیل میونسپل آفیسر ،محکمہ پولیس میںآفس اسسٹنٹ (دونوں اصناف)(BPS-16) اور محکمہ اطلاعات وتعلقات عامہ میں اسسٹنٹ،ابتدائی وثانوی تعلیم ،کھیل ،سیاحت ،آثارقدیمہ وعجائب گھر میں کمپیوٹرآپریٹرز، اسٹیبلیشمنٹ ڈیپارٹمنٹ ،محکمہ ابتدائی وثانوی تعلیم،اعلیٰ تعلیم،قانون وپارلیمانی اموراورانسانی حقوق میںآفس اسسٹنٹ کی پوسٹوں کے لئے

سکریننگ ٹیسٹ یکم فروری 2018 کو شام کے اوقات ،محکمہ ابتدائی وثانوی تعلیم میں آفس اسسٹنٹ اورمحکمہ کھیل سیاحت ،امور نوجوانان اور میوزیمزمیں ڈسٹرکٹ یوتھ افیئرز کی آسامیوں کے لئے مذکورہ سکریننگ ٹیسٹ 2 ۔فروری 2018کو شام کے اوقات میں منعقد کئے جائیں گے۔ امیدواراپنے ٹیسٹ کے ای لیٹرز کمیشن کی ویب سائٹ (www.kppsc.gov.pk) سے ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں جبکہ ان کے دیئے گئے موبائل اورای میل پرٹیکسٹ میسجز بھی بھیجے جائیں گے ۔امیدواروں کو ٹیسٹ کے دن اپنے اصلی کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ اورکال لیٹر ز ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے بصورت دیگر انہیں امتحانی ہال میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔ اس امر کااعلان کنٹرولر امتحانات خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن پشاور کی جانب سے کیاگیا۔

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…