پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

284سیاسی جماعتوں کو ختم کردیا گیا ٗبڑے بڑے نام سیاسی میدان سے باہر ہوگئے،الیکشن کمیشن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا

datetime 12  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) غیر فعال سیاسی جماعتوں کے خلاف الیکشن کمیشن کی بڑی کاروائی، قانونی لوازمات پورے نہ کرنے والی284سیاسی جماعتوں کو ختم کردیا گیا جن میں پاکستان مسلم لیگ ف، مرکزی جمعیت اہلدیث،جمعیت علمائے اسلام س اورپاکستان سنی تحریک بھی شامل ہیں۔ جمعہ کو الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کئے گئے نو ٹیفکیشن کے مطابق غیر فعال سیاسی جماعتوں کو الیکشن ایکٹ کی سیکشن 202 کے تحت

قانونی لوازمات پورے نہ کرنے پر ڈی لسٹ کیا گیا ہے اس قانون کے مطابق سیاسی جماعتوں سے دو لاکھ روپے رجسٹریشن فیس اور 2ہزار کارکنوں کی فہرست جمع کرانے کا کہا گیا گیا تھا لیکن لوازمات جمع نہ کرانے پر ان کی رجسٹریشن ختم کی گئی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق رجسٹریشن منسوخ ہونے والی جماعتوں میں ملت پارٹی ،پاکستان مسلم لیگ ف، مرکزی جمعیت اہلدیث،جمعیت علمائے اسلام س ،عام آدمی پارٹی پاکستان ، تحریک استقلال، بہاولپور نیشنل عوامی پارٹی، جمشید دستی کی عوامی راج پارٹی،نیشنل پارٹی، متحدہ جمہوری وطن پارٹی، پاکستان مسلم لیگ نظریاتی، پاکستان مسلم لیگ زہری ،پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز پیٹریاٹ، پاکستان پیپلزپارٹی ورکرز،پاکستان سرائیکی پارٹی، پاکستان تحریک انسانیت ،پاکستان سنی تحریک، سندھ نیشنل فرنٹ اور دیگر جماعتیں شامل ہیں ۔ الیکشن کمیشن کے مطابق جن جماعتوں کی رجسٹریشن منسوخ کی گئی ہے وہ جماعتیں 30روز میں سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرسکتی ہیں۔ غیر فعال سیاسی جماعتوں کے خلاف الیکشن کمیشن کی بڑی کاروائی، قانونی لوازمات پورے نہ کرنے والی284سیاسی جماعتوں کو ختم کردیا گیا جن میں پاکستان مسلم لیگ ف، مرکزی جمعیت اہلدیث،جمعیت علمائے اسلام س اورپاکستان سنی تحریک بھی شامل ہیں۔ جمعہ کو الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کئے گئے نو ٹیفکیشن کے مطابق غیر فعال سیاسی جماعتوں کو الیکشن ایکٹ کی سیکشن 202 کے تحت قانونی لوازمات پورے نہ کرنے پر ڈی لسٹ کیا گیا ہے

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…