پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

چیف جسٹس کے پاس عورتوں نے جا کر ان کے انصاف کے بارے میں کیاکہا؟ حیران کن سوال !

datetime 11  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ہاؤسنگ و تعمیرات نے قصور واقعے کی شدید مذمتکرتے ہوئے متعلقہ حکام سے قصور واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ،کمیٹی اجلاس میں وزیر ہاؤسنگ و تعمیرات اکرم خان درانی پھٹ پڑے اور کہا کہ چیف جسٹس کے پاس عورتیں گئیں انہوں نے کہا کہ آپ ہماری کروڑوں کی زمین لاکھوں میں خرید رہے ہیں، کیا یہ آپ کا انصاف ہے، اسلام آباد انتظامیہ نے ہمارا وہاں پر سیکشن 4ختم کیا ہے، ہمارے پیسے تو ٹھیکیدار کے پاس پڑے ہیں،

عدالت بھی رکاوٹ ہے، ایک روپیہ خرچ نہیں ہوا اور میڈیا میں ایک رکن سینیٹ اعظم سواتی کہتا ہے کہ 24ارب روپے کی کرپشن ہوئی ہے۔ اعظم سواتی کو ایک ارب ہرجانے کا نوٹس جاری کیا گیا ہے اور کیس سپریم کورٹ میں چل رہا ہے،15دن فاؤنڈیشن کے دفتر میں آڈٹ ٹیم آئی اور انہوں نے رپورٹ جاری کی کہ کوئی کرپشن نہیں ہوئی مگر اس کی وجہ سے اسکیم رک گئی اور یہ اسکیم صرف اور صرف پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی وجہ سے بند ہے، 8ماہ سے اسکیم کو روک کر کہتے ہیں کہ میں نے اسکیم شروع نہیں کی، کیس ہم نے نیب کو بھیجا ہے، سینیٹر چوہدری تنویر نے کہا کہ ہاؤسنگ کی وزارت مذاق بن گئی ہے، 6ارب روپے مجھے دیں تو میں 50ہزار کنال ہاؤسنگ اسکیم بنالوں،پی اے سی نے ٹھلیاں والا کیس نیب کو بھیج دیا ہے۔کمیٹی کو سیکٹر آئی 16کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے وزارت حکام نے بتایا کہ آئی 16ایئرپورٹ کے قریب واقع ہے، 24بلاک بنائے گئے ہیں، ایک بلڈنگ میں 4اپارٹمنٹ ہیں، پورے بلاک کا ایریا 5983مربع فٹ ہے اور اپارٹمنٹ کا ایریا 1496مربع فٹ ہے، فی بلاک اپارٹمنٹ کی تعداد 48ہے، اگلے اجلاس میں آئی 16سیکٹر تعمیر کئے جانے والے اپارٹمنٹس میں لگائے جانے والے سامان سے متعلق مکمل تفصیلات طلب کرلیں۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ہاؤسنگ و تعمیرات کا اجلاس چیئرمین کیمٹی مولانا تنویر الحق تھانوی کی زیر صدارت ہوا۔

اجلاس میں وزارت ہاؤسنگ و تعمیرات کی جانب سے بہارہ کہو اور ٹھلیاں ہاؤسنگ اسکیموں کے حوالے سے کمیٹی کو بریفنگ دی گئی،2015میں 8200کنال اراضی کا سیکشن 4کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا، جس میں وفاقی ملازمین اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کیلئے تھا، وفاقی ملازمین کے علاوہ وکلاء نے بھی پیسے جمع کرائے جو کہ 6ارب روپے ہیں، سینیٹر چوہدری تنویر نے کہا کہ ہاؤسنگ کی وزارت مذاق بن گئی ہے، 6ارب روپے مجھے دیں تو میں 50ہزار کنال ہاؤسنگ اسکیم بنالوں،

پی اے سی نے ٹھلیاں والا کیس نیب کو بھیج دیا ہے،۔ وزیر ہاؤسنگ و تعمیرات اکرم خان درانی نے کہا کہ چیف جسٹس کے پاس عورتیں گئیں انہوں نے کہا کہ آپ ہماری کروڑوں کی زمین لاکھوں میں خرید رہے ہیں، کیا یہ آپ کا انصاف ہے، اسلام آباد انتظامیہ نے ہمارا وہاں پر سیکشن 4ختم کیا ہے، ہمارے پیسے تو ٹھیکیدارکے پاس پڑے ہیں، عدالت بھی رکاوٹ ہے، ایک روپیہ خرچ نہیں ہوا اور میڈیا میں ایک رکن سینیٹ کہتا ہے کہ 24ارب روپے کی کرپشن ہوئی ہے۔ اعظم سواتی کو ایک ارب ہرجانے کا نوٹس جاری کیا گیا ہے

اور کیس سپریم کورٹ میں چل رہا ہے،15دن فاؤنڈیشن کے دفتر میں آڈٹ ٹیم آئی اور انہوں نے رپورٹ جاری کی کہ کوئی کرپشن نہیں ہوئی مگر اس کی وجہ سے اسکیم رک گئی اور یہ اسکیم صرف اور صرف پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی وجہ سے بند ہے، 8ماہ سے اسکیم کو روک کر کہتے ہیں کہ میں نے اسکیم شروع نہیں کی، کیس ہم نے نیب کو بھیجا ہے۔ سینیٹر چوہدری تنویر نے کہا کہ ذیلی کمیٹی کی رپورٹ پر کوئی عمل نہیں ہوا، جس میں کہا گیا تھا کہ 10دن میں رپورٹ دیں ، اب سال سے اوپر ہو گیا ہے۔

ذیلی کمیٹی کی رپورٹ پر ہم نے بہت کام کیا ہے۔ چوہدری تنویر کمیٹی سیکرٹریٹ پر برہم ہو گئے، ذیلی کمیٹی کی سفارشات کمیٹی میں کیوں نہیں لائی گئیں، سیکرٹریٹ نے ذیلی کمیٹی کی رپورٹ پڑھ کر سنائی، جس پر وزیر ہاؤسنگ اکرم خان درانی نے کہا کہ سی ڈی اے ہمارے ماتحت ادارہ نہیں ہے ہم ان پر فائرنگ تو نہیں کر سکتے، سپریم کورٹ نے چار سال بعد کہا کہ اس میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی تو میں کہاں سے کرپشن نکالوں، ہاؤسنگ اسکیمیں ایسے یاد ہیں جیسے چوتھی جماعت میں پہاڑے یاد تھے،

اگلے اجلاس میں سی ڈی اے کو بلا لیں۔ چوہدری تنویر نے کہا کہ سی ڈی اے حکومت کا ادارہ ہے، اکرم خان درانی نے کہا کہ پی اے سی چیئرمین خورشید شاہ نے کہا کہ آپ پی اے سی ممبر کے خلاف سپریم کورٹ گئے ہیں، جس پر میں نے جواب دیا کہ میں بھی تو اس ایوان کا ممبر ہوں، بعد میں وزیرہوں، اگر میں غلط ہوں تو مجھے جرمانہ کیاجائے، اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ سے بھی بات کی، ذاتی حیثیت میں مجھے اپنی عزت پیاری ہے، کمیٹی ٹھلیاں ہاؤسنگ اسکیم کی جگہ کا معائنہ کرے گی

اور وہاں کا دورہ کرے گی، کمیٹی کو سیکٹر آئی 16کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے وزارت حکام نے بتایا کہ آئی 16ایئرپورٹ کے قریب واقع ہے، 24بلاک بنائے گئے ہیں، ایک بلڈنگ میں 4اپارٹمنٹ ہیں، پورے بلاک کا ایریا 5983مربع فٹ ہے اور اپارٹمنٹ کا ایریا 1496مربع فٹ ہے، فی بلاک اپارٹمنٹ کی تعداد 48ہے، اگلے اجلاس میں آئی 16سیکٹر تعمیر کئے جانے والے اپارٹمنٹس میں لگائے جانے والے سامان سے متعلق مکمل تفصیلات طلب کرلیں۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ آئی 16/3سیکٹر کی اسکیم کا فروری 2017میں افتتاح کیا گیا تھا، اس زمین کی کل رقم 25کروڑ 42لاکھ روپے سی ڈی اے کو ادا کر دی گئی ہے۔ وزیر ہاؤسنگ و تعمیرات نے کہا کہ سرکاری ملازمین میرے پیچھے آتے ہیں اور کوشش ہے کہ جلد ان معاملات کو حل کیا جائے۔



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…