پیر‬‮ ، 17 جون‬‮ 2024 

تحریک انصاف کا پلٹ کر جوابی وار، ن لیگ اور پیپلزپارٹی کیلئے سپریم کورٹ سے تشویشناک خبر

datetime 10  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی ) سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ثاقب نثار نے مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے ممنوعہ فنڈز کیخلاف درخواستوں پر اعتراضات ختم کرکے انہیں ابتدائی سماعت کے لیے منظور کرلیا، سماعت (آج ) ہوگی ۔ بدھ

کو سپریم کورٹ نے ن لیگ اور پی پی پی کے ممنوعہ فنڈز کے حوالے سے تحریک انصاف کی درخواستیں ابتدائی سماعت کیلئے منظور کرلیں۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے درخواستوں پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات ختم کر دیئے۔چیف جسٹس نے پی ٹی آئی رہنما اسد عمر اور شیریں مزاری کی جانب سے دائر کردہ درخواستوں کی سماعت چیمبر میں کی اور انہیں ابتدائی سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔۔اسد عمر اور شیریں مزاری کے وکیل فیصل چوہدری نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ نواز لیگ اور پیپلز پارٹی کی مبینہ غیر ملکی فنڈنگ سے متعلق درخواست سپریم کورٹ میں منظور کر لی گئی ہے جس جس کی سماعت (آج ) جمعرات کوہوگی ۔فیصل چوہدری نے بتایا کہ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کی مبینہ غیر ملکی فنڈنگ سے متعلق درخواست پر اعتراضات ختم ہوگئے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ سال ستمبر میں پاکستان تحریک انصاف نے مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کو فارن فنڈنگ پارٹیاں قرار دینے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواستیں دائر کی تھیں۔ درخواستوں میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی نے غیر ملکی اور ممنوعہ ذرائع سے فنڈز حاصل کئے۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…