اتوار‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2026 

دہشت گرد اپنے انجام کو پہنچنے والے ہیں ، چکوال ضمنی الیکشن کے نتائج سے مخالفین کی نیندیں حرام ہو گئیں، پرویز ملک

datetime 10  جنوری‬‮  2018 |

لاہور ( این این آئی) وقافی وزیر برائے تجارت محمد پرویز ملک اور صوبائی وزیز پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ خواجہ عمران نذیر نے کوئٹہ دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد اپنے انجام کو پہنچنے والے ہیں اب یہ آخری سانسیں لے رہے ہیں،چکوال کے ضمنی الیکشن میںبھاری اکثریت سے کامیابی سے ن لیگ کی مقبولیت میں مزید اضافہ ہوا ہے،اور نتائج سے مخالفین کی نیندیں آڑ گئی

اور بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئے ہیں، ہر سطح پر عوام کی سپورٹ نوازشریف کے ساتھ ہے، سیاسی رہنمائوں کو ووٹ کے ذریعے آنا چاہیے،سیاست کھیل تماشا نہیں بلکہ عوام کی بے لوث خدمت کا نام ہے، سیاست کو تماشا بنانے والے شعبدہ بازوں اور ان سیاسی عناصر کے عزائم نہ پہلے کامیاب ہوئے اور نہ آئندہ ہوں گے،عوامی خدمت سے عاری ان سیاستدانوں نے صرف عوام کا وقت ضائع کیا ہے اور پاکستان کی ترقی کے سفر میں رکاوٹیں کھڑی کرنیوالے ان عناصر کو اپنے منفی طرز عمل کا حساب دینا ہوگا اور 2018ء کے عام انتخابات میںان دھوکے بازوں کوایک بارپھرہزیمت کا سامنا کرنا پڑیگا اوربا شعور عوام ترقی کے مخالفین کی منفی سیاست کو مسترد کر دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز عہدیداروں اور رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع سید توصیف شاہ، ارکان اسمبلی میاں مرغوب، چوہدری شہباز،اسد اشرف،عامرخان،ڈپتی میئر نذیر خان سواتی،میاںطارق،چوہدری عبدالمجید چن نمبردار،چوہدری جاوید اقبال،رانا احسن شرافت،عامر خان سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ جب قوم اندھیروں اورمشکلات میں تھی تو یہ لوگ منفی سیاست میں مصروف تھے اور بدقسمتی سے ان سیاسی عناصر نے ہمیشہ ذاتی مفادات کو قومی مفادات پر ترجیح دی۔ ملک کی ترقی کے سفر میں رکاوٹیں ڈالنے والوں کو عوام کو جواب دینا پڑیگا۔ سابق کرپٹ حکمرانوں کی لوٹ مارسے ملک و قوم کے مسائل میں اضافہ ہوا اور قومی

وسائل کی لوٹ مار کرکے غریب قوم کا خون چوسا گیا۔ ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن، لوٹ مار اور اقربا پروری قصہ پارینہ بن چکی ہے۔ حکومت نے ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت کو پروان چڑھایا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم (آخری حصہ)


میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…