پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

صبح سویرے تشویشناک خبر،سپریم کورٹ کے جج جسٹس گلزار احمد کے بیٹے کی گاڑی پرفائرنگ

datetime 10  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ کے جج جسٹس گلزار احمد کے بیٹے کی گاڑی پر کراچی میں فائرنگ ، مسلح موٹر سائیکل سوار تین ملزمان فائرنگ کے بعد فرار۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ جج جسٹس گلزار احمد کے بیٹے سعد کی گاڑی پر کراچی میں نامعلوم تین مسلح موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کی ہے ۔ سعد گلزار احمد فائرنگ کے واقعہ میں محفوظ رہے ہیں جبکہ ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے۔ بتایا جاتا ہے کہ جسٹس گلزار احمد ان دنوں کراچی رجسٹری

میں شہر میں لینڈ مافیا کے خلاف اہم کیسز کی سماعت کر رہے ہیں تاہم ابھی تک یہ تصدیق نہیں ہو سکی کہ فائرنگ کرنے والے ملزمان کون تھے ۔کراچی پولیس کے ترجمان کے مطابق سعد گلزار احمد صبح اپنے دفتر جا رہے تھے کہ راستے میں 3مسلح افراد نے سعد گلزار کی گاڑی کو اسلحہ دکھا کر روکنے کی کوشش کی تاہم سعد گلزار کے گارڈ نے بروقت فائرنگ کی جس پر مسلح افراد گاڑی پر فائرنگ کرتے ہوئے موٹر سائیکل پر فرار ہو گئے۔ پولیس ہر زاوئیے سے وقوعہ کی تفتیش کر رہی ہے۔

موضوعات:



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…