بدھ‬‮ ، 10 جون‬‮ 2026 

حکومت نے اہم ترین موٹر وے گروی رکھنے کا اعتراف کرلیا،سوئس بنکوں میں پاکستانیوں کی جمع کرائی گئی رقم کے معاملہ پر معاہدے کی منظوری دے دی گئی

datetime 9  جنوری‬‮  2018 |

اسلام آ باد ( آ ئی این پی )سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کو فیڈرل بورڈ آ ف ریو نیو کے حکام نے آ گاہ کیا ہے کہ سوئس بنکوں میں پاکستانیوں کی جانب سے جمع کرائی گئی رقم کے معاملہ پر معلومات کے تبادلہ کے حوالے معاہدے کی سوئس حکومت نے منظوری دے دی ہے، معاہدے کے تحت 18جنوری سے معلومات کا تبادلہ شروع ہو جائے گا،وزات خزانہ نے 2ارب 50 کروڑ کے سکوک اور یورو بانڈز پر کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے آ گاہ کیا کہ سکوک اور یور بانڈز کے اجرا کیلئے 8ارب ڈالر کی آفر آئی،

سکوک بانڈز کیلئے چکوال سے حیدر آباد موٹر وے گروی رکھی ہے،موٹر وے کے سیکشن کی مارکیٹ ویلیو1ارب 70ارب ڈالر ہے،1ارب ڈالر کا سکوک بانڈ جاری کیا گیا ہے،6روپے سترہ پیسے شرح سود پر سکوک بانڈجاری کیا گیا جبکہ کمیٹی ارکان نے زیادہ شرح سود پر سکو ک بانڈز جاری کر نے پرتشویش کا اظہار کیا۔ منگل کو ایوان بالا کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس کمیٹی چیئر مین سنیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت ہوا۔اجلاس میں سوِئزر لینڈ حکومت کے ساتھ دوہرے ٹیکس کے تدارک اور پاکستانیوں کے سوئس بینکوں میں پڑی رقم کی واپسی کا ایجنڈا زیر غور آ یا۔ ایف بی آر حکام نے کمیٹی کو آ گا ہ کیا کہ پاکستانیوں کے گزشتہ سال کے 200ارب ڈالر کی واپسی کھٹائی میں پڑی گئی۔سوئس حکام کے ساتھ معلومات کے تبادلے کا معاہدہ ہو چکا ۔مارچ 2017 میں معاہدہ ہوا کابینہ نے بھی منظوری دی ہے۔رواں ماہ 18تاریخ سے معلومات کا تبادلہ شروع ہو جائے گا ۔سوئس حکومت نے بھی اب معاہدے کی منظوری دے دی ۔اگر گزشتہ اکاوئٹس کی معلومات مل گئی تو ان سے درخواست کر سکتے ہیں۔ چیئرمین کمیٹی سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہاکہ سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پارلیمنٹ میں کیوں کہا پاکستانیوں کے 200ارب ڈالر واپس لائیں گے۔ جس پر ارکان کمیٹی نے کہا کہ اسحاق ڈار نے پارلیمنٹ میں غلط بیانی کی۔ڈار کے بیان سے پارلیمنٹ کا استحقاق مجروح ہوا ۔ وزیر مملکت برائے خزانہ رانا افضل نے کہا کہ اسحاق ڈار نے سوئس بینک کا ایم ڈی کے بیان کا حوالہ دیا تھا۔ سوئس بنکوں میں کوئی پتہ نہیں رقم کتنی ہے ۔

ایف بی آرحکام نے کمیٹی کو آ گاہ کیاکہ ابھی آٹومیشن انفارمیشن کے تبادلے کا معاہدہ ہوا ۔وزات خزانہ نے 2ارب 50 کروڑ کے سکوک اور یورو بانڈز پر کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے آ گاہ کیا کہ سکوک اور یور بانڈز کے اجرا کیلئے 8ارب ڈالر کی آفر آئی۔سکوک بانڈز کیلئے چکوال سے حیدر آباد موٹر وے گروی رکھی ہے۔موٹر وے کے سیکشن کی مارکیٹ ویلیو1ارب 70ارب ڈالر ہے۔1ارب ڈالر کا سکوک بانڈ جاری کیا گیا ہے۔6روپے سترہ پیسے شرح سود پر سکوک بابنڈجاری کیا گیا ۔

کمیٹی ارکان نے زیادہ شرح سود پر تشویش کا اظہار کیا۔ اجلاس میں عمران خان کی تیسری شادی کے چرچے رہے۔ الیاس بلور نے کہاکہ عمران خان کسٹم والوں کے سمدھی بن گے۔جس پر ارکان نے قہقے لگائے۔رانا افضل نے کسٹم حکام سے استفسار کیاکہ کیا الیاس بلور جیلس تو نہیں ہو رہے ۔ اجلاس میں وزیر مملکت برائے خزانہ رانا افضل نے امریکہ کی جانب سے پاکستان کو دی جانے والی امداد کے حوالے سے کہاکہ ہمیں معاملات درست کرنے ہونگے ۔اگر امریکہ کی جانب سے امداد بند کی جائیگی تو ہمیں اپنا انتظام کرنا پڑیگا۔(و خ )

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریو سیکریٹو


دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…