پیر‬‮ ، 16 جون‬‮ 2025 

بارشوں کا نیا سلسلہ کب پاکستان پہنچ رہاہے؟ محکمہ موسمیات نے بڑی خبر سنادی 

datetime 8  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد /کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) ملک بھر میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے ٗبالائی علاقوں میں خون جما دینے والی سردی کے باعث نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا۔مری میں سخت سردی کے باعث رات کا درجہ حرارت منفی 4 تک گرگیا۔ کراچی میں بھی ٹھنڈک بڑھ گئی، شام سے رات گئے تک سرد ہواؤں نے شہریوں کا استقبال کیا۔ دوسری جانب برفباری کا نظارہ کرنے سیاحوں کی بڑی تعداد مری پہنچ گئی اور موسم سے خوب لطف اٹھایا

جبکہ ایک دن قبل ہونیوالی ہلکی برفباری بھی تھم گئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق جنوری کے تیسرے اور چوتھے ہفتے میں مزید برفباری ہوگی۔ گلگت بلتستان کے ضلع استور میں درجہ حرارت منفی 10ڈگری تک پہنچ گیا، بالائی علاقوں میں2 فٹ تک برف باری کے بعد رامہ جھیل سمیت چھوٹی بڑی تمام جھیلیں اور پانی کی سپلائی لائنیں بھی منجمد ہو گئیں۔محکمہ موسمیات نے رواں ماہ کے دوران مزید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے ٗ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا تاہم مالاکنڈ، مکران ڈویژن اور بالائی فاٹا میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔گزشتہ روز ریکارڈ کئے گئے سرد ترین مقامات کے درجہ حرارت کے مطابق استور منفی 10، اسکردو، گوپس، کالام منفی 08، ہنزہ، بگروٹ،کوئٹہ، زیارت، دیرمنفی 06، گلگت، قلات منفی05، راولاکوٹ، پارہ چنار میں منفی 04 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ ملک بھر میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے ٗبالائی علاقوں میں خون جما دینے والی سردی کے باعث نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا۔مری میں سخت سردی کے باعث رات کا درجہ حرارت منفی 4 تک گرگیا۔ کراچی میں بھی ٹھنڈک بڑھ گئی، شام سے رات گئے تک سرد ہواؤں نے شہریوں کا استقبال کیا۔ دوسری جانب برفباری کا نظارہ کرنے سیاحوں کی بڑی تعداد مری پہنچ گئی اور موسم سے خوب لطف اٹھایا جبکہ ایک دن قبل ہونیوالی ہلکی برفباری بھی تھم گئی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیان میں آخری دن


شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…