پیر‬‮ ، 28 اپریل‬‮ 2025 

عمران خان دوسال پہلے دعا لینے کیلئے گئے اور5بچوں کی ماں کاگھراجاڑدیا‘آج کل بابا رحمتے بھی پینے کے پانی کیلئے کافی متحرک ہے،رانا ثناء اللہ نے سنگین دعوے کردیئے

datetime 7  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیرقانون پنجاب رانا ثناء اللہ خاں نے کہا ہے کہ عمران خان دوسال پہلے دعا لینے پاکپتن گئے تھے،لیکن وہاں پتا نہیں کیا گند پھیلایا کہ پانچ بچوں کی ماں کاگھر اجاڑ دیا، اس خاتون نے اپنے شوہر سے طلاق لے لی۔وہ اتوار کو یہاں ووکیشنل ٹریننگ سینٹرکی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں فیصل آباد میں پینے کے پانی کے منصوبے پر کام ہو رہا ہے۔آج کل بابا رحمتے بھی پینے کے پانی کیلئے کافی

متحرک ہے۔ انہوں نے کہا کہ2013ء کے بعد ملک میں معاملات سیدھے کرنے کی کوشش کی تو دھرنا اول آ گیا۔ لیکن ہمیں کام کرنے سے روکنے کے باوجود پاکستان نے ترقی کی۔ آج ملک سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ اوردہشتگردی کا 70 فیصد خاتمہ ہو چکا ہے۔ احتساب کی باتیں کی جا رہی ہیں۔کرپشن کے خاتمے کی باتیں کی جا رہی ہیں۔20 سال پہلے جو نعرہ لگایا گیا۔12 اکتوبر کے بعد کہا گیا کہ ہم حقیقی جمہوریت لائیں گے۔آج پھر وہی نعرہ لگایا جا رہا ہے۔آج کل بھی حقیقی جمہوریت لانے کی باتیں کی جا رہی ہیں۔لیکن اب کوئی نامعلوم ہاتھ خفیہ کام نہیں کرسکے گا۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ میں شاید ہی کوئی ہوجو دس سال تک وزیررہا ہو۔ دس برس میں شاید کوئی ایسا دن ہوجب میرااستعفیٰ نہ مانگا گیاہو۔رانا ثناء اللہ نے کہا کہ آیندہ انتخابات میں عوام جس کو ووٹ دیں گے وہی جیتے گا۔ اب رزلٹ وہی آئے گا جوعوام مہرکے ذریعے دیں گے۔اب کوئی نامعلوم ہاتھ خفیہ کام نہیں کرسکے گا۔کچھ لابیزایسی ہیں جو پروپگینڈا کریں گی،عوام کوناکام بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب ریفرنس میں نوازشریف پرکرپشن ثابت کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ نواز شریف عدلیہ سے محاذ آرائی نہیں چاہتے۔ وزیرقانون پنجاب رانا ثناء4 اللہ خاں نے کہا ہے کہ عمران خان دوسال پہلے دعا لینے پاکپتن گئے تھے،لیکن وہاں پتا نہیں کیا گند پھیلایا کہ پانچ بچوں کی ماں کاگھر اجاڑ دیا، اس خاتون نے اپنے شوہر سے طلاق لے لی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…