جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

(ن) لیگ کو لاہور میں شدید جھٹکا،اہم رہنما نے تحریک انصاف میں شمولیت کااعلان اعلان کردیا 

datetime 6  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) اقلیتی ونگ لاہورکے صدر سمیت 10سے زائد رہنماؤ ں نے چےئرمین عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے تحر یک انصاف میں شمولیت کااعلان کر دیا جبکہ تحر یک انصاف کور کمیٹی کے رکن چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ( ن) لیگ اور پیپلزپارٹی نے ملک کو تباہی کے سواکچھ نہیں اب حکمران خود اعتراف کر رہے کہ اشر فیہ نے ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا ہے،پاکستانی خارجہ

پالیسی مکمل ناکام ہو چکی ہے حکومت پارلیمانی جماعتوں کے گروپس بنا کر پوری دنیا میں بجھوائے تاکہ دنیا کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں دی جانیوالی قربانیوں سے آگاہ کیا جاسکے۔ تفصیلات کے مطابق ہفتے کے روز تحر یک انصاف چےئر مین سیکرٹریٹ میں تحر یک انصاف کور کمیٹی کے رکن وسابق گور نر چوہدری محمد سرورکے ہمراہ پر یس کانفر نس کے دوران (ن) لیگ اقلیتی ونگ لاہور کے صدر ڈاکٹر شہزادبھٹی ‘جوائنٹ سیکرٹری (ن) لیگ لاہور عرفان جھارا ‘نوازلورز فورم کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل عابد شاہ ‘لاہور کے جوائنٹ سیکرٹر ی ملک محمد حفیظ‘نائب صدر لاہور اقلیتی ونگ آصف کھوکھر‘خلیل یونس وسیم جان سمیت دیگر نے تحر یک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا جبکہ اس موقعہ پر اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمودالرشید ‘سابق صدر پنجاب اعجاز احمد چوہدری ‘مر کزی رکن یاسر گیلانی مقصود احمد سہلری سمیت دیگر بھی موجود تھے چوہدری محمدسرور نے پر یس کانفر نس سے خطاب اورصحافیوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ عوامی تحریک کی آل پارٹیز کانفر نس کے بعد بنائی جانیوالی سٹےئر نگ کمیٹی احتجاج سمیت 8جنوری کو جو بھی فیصلہ کریں گی ہم اس میں انکا مکمل ساتھ دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کی ناکامی ہے کہ آج ٹر مپ پاکستان کو دھمکیاں دے رہا ہے آج ضرورت اس بات کی ہے کہ حکومت پارلیمانی وفود تشکیل دیں جو دنیا میں

جاکر وہاں کے حکومتی اور پار لیمانی سمیت دیگر لوگوں سے ملاقاتیں کر کے انکو پاکستان کی قر بانیوں سے آگاہ کر یں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں70ہزار سے زیادہ جانوں کی قربانیں دیں ہیں جبکہ بھارت نہ صرف بلوچستان میں ہونیوالی دہشت گردی میں ملوث ہے بلکہ وہ بیرون ممالک موجود بلوچیوں کو بھی فنڈز سمیت دیگر سپورٹ دے رہا ہے دنیا کو یہ سب کچھ بھی دیکھنا ہوگا کہ کون کیا کر رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ امر یکہ آج بھی دوغلی پالیسی اپنا رہا ہے

اور یہ بات بالکل درست ہے کہ اگر امر یکہ دوسرے ممالک میں مداخلت بند کردیں تودنیا میں امن قائم ہوجائے اوردہشت گردی بھی ختم ہو جائیگی ۔ایک سوال کے جواب میں چوہدری محمدسرور نے کہا کہ نادر خیبر پختونخواہ سے آنیوالے لوگوں کو شناختی کارڈ جاری نہیں کررہا جسکے خلاف ہم نہ صرف پٹیشن دائر کر یں گے بلکہ ہرفورم پر آوازبلند کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم تحر یک انصاف میںآنیوالوں کو خوش آمد ید کہتے ہیں اور اس بات میں کوئی شک نہیں کہ تحر یک انصاف کے پاس ہی عمران خان کی صورت میں ایسی قیادت موجود ہے جو ملک کو بحرانوں سے نجات دلا کر ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتی ہے اور انشاء اللہ آنیوالی حکومت بھی تحر یک انصاف کی ہوگی ۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…