بدھ‬‮ ، 10 جون‬‮ 2026 

کراچی والوں تیار ی کر لو! محکمہ موسمیات نے ہوش اڑا دینے والی پیش گوئی کردی

datetime 6  جنوری‬‮  2018 |

کراچی،اسلام آباد(سی پی پی )محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے شہر اور گرد و نواح میں شدید سردی کی پیش گوئی کردی ۔ کراچی سمیت سندھ اوربلوچستان کے ساحلی علاقوں میں ایک مرتبہ پھرسردی کی شدت میں اضافہ ہوا ، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران شہرمیں کم سے کم درجہ حرارت 13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے تاہم آئندہ چند روزمیں سردی کی شدت مزید بڑھنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے

ریجنل ڈائریکٹر شاہد عباس کا کہنا ہے کہ 8 جنوری کو کوئٹہ کی سرد ہوائیں شمال مشرقی سمت سے کراچی میں داخل ہوں گی جس سے درجہ حرارت میں کئی ڈگری کمی اور سردی کی شدت میں نمایاں اضافے کا امکان ہے، شہر میں سرد اور خشک ہواؤں کی وجہ سے سردی کا سلسلہ کئی روز تک جاری رہ سکتا ہے۔ دریں اثنا کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں رات اور

صبح کے اوقات میں شدید دھند پڑنے کا امکان ہے۔ راولپنڈی اسلام آباد میں کم سے کم درجہ حرارت 4 جبکہ زیادہ سے زیادہ 18 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں رات اور صبح کے اوقات میں شدید دھند پڑے گی۔ گزشتہ روز مالاکنڈ، ہزارہ، راولپنڈی ڈویژن اور

گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی، مالم جبہ میں 11 ملی میٹر بارش جبکہ 5 انچ برف باری ریکارڈ کی گئی۔ سب سے زیادہ سردی سکردو میں پڑی جہاں پارہ منفی 8 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا، قلات، گوپس، کوئٹہ میں درجہ حرارت منفی 07، پارہ چنار اور استور میں منفی 05 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریو سیکریٹو


دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…