پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سی پیک سے پاکستان میں توانائی بحران پر بڑی حد تک قابو پا لیا گیا ہے،مسعود خالد

datetime 6  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ (آئی این پی ) چین میں پاکستان کے سفیر مسعود خالد نے کہا ہے کہ چین پاک دوستانہ تعلقات خطے کے دیگر ممالک کے لیے مثال ہیں،سی پیک دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کا ایک فلیگ شپ منصوبہ ہے، سی پیک کی بدولت پاکستان میں توانائی کے بحران پر بڑی حد تک قابو پا لیا گیا ہے ، گوادر بندرگاہ فعال ہو چکی ہے، بنیادی تنصیبات کے دیگر منصوبوں پر بھی کام بھر پور انداز سے جاری ہے ، چین اور پاکستان

کے درمیان صنعتی تعاون سی پیک کا ایک اہم جزو ہے، اس سے پا کستان کی معیشت کو فروغ ملے گا اور مقامی افراد کے لیے روزگار کے مواقع پیدا ہوں، پاکستان سی پیک کی کامیاب تکمیل کے لیے پر عزم ہے، منصوبے سے چین اور پاکستان کی معاشی ترقی ممکن ہو سکے گی ۔ چائنہ رریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چین اور پاکستان کے درمیان سی پیک کے تحت صنعتی تعاون اور صنعتی زونز کے قیام کے حوالے سے چین کی پیکنگ یونیورسٹی کے زیر اہتمام ایک عالمی سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں چین۔پاک تعلقات کے ماہرین ، دونوں ممالک سے سفارتکاروں ، دانشوروں ، تھنک ٹینکس کے سربراہان اور تعلیمی ماہرین نے شرکت کی۔شرکا نے سی پیک کے تحت چین اور پاکستان کے درمیان تعاون اور تبادلوں سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔چین میں پاکستان کے سفیر مسعود خالد نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین اور پاکستان چاروں موسموں کے تزویراتی شراکت دار ہیں اور دونوں ملکوں کی دوستی کی جڑیں تاریخی اعتبار سے بے حد گہری ہیں۔انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کی دوستی وقت کے ساتھ مزید فروغ پاتی رہی ہے اور خطے کے دیگر ممالک کے لیے بھی چین پاک دوستانہ تعلقات ایک مثال ہیں۔پاکستانی سفیر نے مزید کہا کہ چین اور پاکستان کے تعلقات باہمی احترام ، باہمی اعتماد اور مشترکہ اقدار کی بنیاد پر فروغ پا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سی پیک دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کا ایک فلیگ شپ منصوبہ ہے اور

دونوں ملکوں کی اعلی قیادت کے وژن کا عکاس ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ دو ہزار تیرہ میں سی پیک کے آغاز کے بعد مسلسل مثبت پیش رفت ہوئی ہے ، سی پیک منصوبہ جات کی بدولت پاکستان میں توانائی کے بحران پر بڑی حد تک قابو پا لیا گیا ہے ، گوادر بندرگاہ فعال ہو چکی ہے جبکہ بنیادی تنصیبات کے دیگر منصوبوں پر بھی کام بھر پور انداز سے جاری ہے۔مسعود خالد نے کہا کہ چین اور پاکستان کے درمیان صنعتی تعاون

سی پیک کا ایک اہم جزو ہے جس کے تحت دونوں ملک پاکستان بھر میں خصوصی اقتصادی زونز کی تعمیر کے لیے مل کر کام کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ چین کے پاس صنعتی پارکس اور اقتصادی زونز کا وسیع تجربہ ہے اور پاکستان امید کرتا ہے کہ چین کی حمایت سے پاکستان کے منتخب علاقوں میں خصوصی اقتصادی زونز قائم کیے جا سکیں گے جس سے پاکستان کی معیشت کو فروغ ملے گا اور مقامی افراد کے لیے

روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔مسعود خالد نے کہا کہ پاکستان سی پیک کی کامیاب تکمیل کے لیے پر عزم ہے اور حکومت پاکستان نے سی پیک کے منصوبہ جات پر کام کرنے والے چینی شہریوں کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سی پیک کی بدولت خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ سی پیک کی بدولت چین اور پاکستان کی معاشی ترقی

ممکن ہو سکے گی جس سے دونوں ممالک کے عوام کے لیے ثمرات حاصل کیے جا سکیں گے۔پاکستان کی وزارت برائے منصوبہ بندی ،ترقی و اصلاحات میں سی پیک پروجیکٹ ڈائریکٹر حسان داود بٹ نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان اتفاق رائے پایا جاتا ہے کہ تیز رفتاری سے صنعتی تعاون کو آگے بڑھایا جائے گا اور اس ضمن میں چینی ماہرین پاکستانی اداروں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔پاکستان کے معروف تھنک ٹینک

ایس ڈی پی آئی کے سربراہ عابد قیوم سلہری نے کہا کہ پاکستان میں خصوصی اقتصادی زونز کے قیام سے پاکستان کی معیشت بہتر ہو گی ، غربت کے خاتمے میں مدد ملے گی اور مقامی افراد کے لیے روزگار کی فراہمی کے مواقع میسر آئیں گے۔تقریب میں شریک دیگر شرکا نے کہا کہ سی پیک کی بدولت چین۔پاک تعلقات مضبوط ترین معاشی تعلقات میں تبدیل ہو چکے ہیں۔شرکا نے سی پیک کے تحت جاری منصوبہ جات کی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار

کرتے ہوئے کہا کہ دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کے دیگر شراکت داروں کے لیے سی پیک ایک بہترین مثال ہے۔دو روز تک جاری رہنے والے عالمی سیمینار کے دوران ماہرین چین۔پاک صنعتی تعاون ،صنعتی زونز کی تعمیر ، سی پیک کی کامیاب تکمیل کی راہ میں حائل چیلنجز ، پاکستان میں شعبہ خدمات کی ترقی ، سی پیک کے تحت تعلیمی و افرادی تبادلوں کے فروغ سمیت فریقین کے درمیان توانائی ، زراعت ، میڈیا ، سیاحت اور دیگر شعبہ جات میں تعاون کے حوالے سے تبادلہ خیال کریں گے۔

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…