پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

نواز شریف سعودی عرب سے نئی لائن لے کر آیا ہے اور آتے ہی کیا کام شروع کردیا ہے؟شیخ رشید احمد نے سنگین الزامات عائد کردیئے

datetime 4  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نواز شریف سعودی عرب سے نئی لائن لے کر آئے ہیں .وہ کہتا تھا شیخ رشید اکیلی سیٹ والا ہے اور میں اب اس سے پوچھتا ہوں’’ہن پتہ لگا ای‘‘. عدالت کے سند یافتہ کرپٹ ، جھوٹے اور ناموس رسالت کے دشمن نے دیگر شہروں کی طرح راولپنڈی شہر کومنشیات فروشوں ، ڈاکوؤں ، لٹیروں، جواریوں اور قبضہ مافیا کے سپرد کئے رکھا نوازشریف سن لو میں تمہیں وہاں پہنچاؤں گا

جہاں سے واپسی نہیں ہوگی ابھی عبوری سیٹ اپ ، عبوری الیکشن کمیشن اور دیگر بندوبست نہیں ہوا اور نواز شریف کہہ رہا ہے کہ لاڈلے کو جتوانے کے انتظامات ہو رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب اسمبلی کے رکن راجہ راشد حفیظ کی جانب سے تحریک انصاف کے نو منتخب مرکزی نائب صدر غلام سرور خان کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا . اس موقع پر غلام سرور خان اور راجہ راشد حفیظ کے علاوہ پی ٹی آئی کے اراکین صوبائی اسمبلی عارف عباسی ، آصف محمود ، صداقت عباسی ، الیاس خان ، راجہ جاوید عباسی ، یوتھ ونگ ، خواتین ونگ کے عہدیداروں اور کارکنوں سمیت راجہ راشد حفیظ کے حلقہ انتخاب پی پی 11 سے ہزاروں کی تعداد میں کارکنان موجود تھے . شیخ رشید احمد نے کہا کہ نواز شریف سعودی عرب سے نئی لائن لے کر آیا ہے اور آتے ہی طبل جنگ بجا دیا نواز شریف اللہ تعالی کی پکڑ میں آیا ہوا ہے . انہوں نے کہا کہ اب بھی اس شہر کے لوگوں نے جواریوں ، منشیات فروشوں اور قبضہ مافیا کو ووٹ دئیے تو یہ ملک کی بڑی بد قسمتی ہوگی . انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان کے عوام کے قاتل ہیں . سانحہ ماڈل ٹاؤن میں بہنے والا خون رائیگاں نہیں جائیگا فیض آباد میں چوہدری نثار کے گھر کے سامنے ہلاکتیں ہوئیں انہوں نے غلام سرور خان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ چوہدری نثار تو آپ کا بڑا سیاسی حریف ہے ، میرے ساتھ تو اس کی دوستی تھی اور میں نے اب اسے دھتکارا ہے .

انہوں نے کہا کہ عمران کو وزیر اعظم بنانے کیلئے آپ سب لوگ میرے ہاتھ پر بیعت کریں کہ اگر ہمیں کسی کے پاؤں بھی پکڑنے پڑے تو اس سے گریز نہیں کریں گے. شیخ رشید احمد نے کہا کہ کرپٹ مافیا سے جان چھڑانے کیلئے ہمیں اسمبلیوں سے استعفے دینے ہونگے اور سب سے پہلا استعفی میں دوں گا . صوبائی اسمبلی کے اراکین کو بھی استعفے دینے ہونگے .ہمیں ملک کو بچانے کیلئے دیگر پارٹیوں کو بھی ساتھ لے کر چلنا ہوگا چاہے وہ ایک ایک ممبر والی پارٹیاں ہی کیوں نہ ہوں .

انہوں نے کہا کہ میں غریب کیلئے عمران کے ساتھ کھڑا ہوں اور مرتے دم تک اپنا عہد نبھاؤں گا . ملک میں 60 فیصد نوجوان بے روزگار ہیں ، ہم نے ان سب کو روزگار بھی دینا ہے اور ملک کے وقار و عزت کو بھی بحال کرنا ہے . ہم عاشق رسول ﷺ ہیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے سنیئر نائب صدر غلام سرور خان نے تقریب کے میزبان راجہ راشد حفیظ کو خراج تحسین پیش کیا کہ انہوں نے مختصر وقت میں کارکنوں کی بہت بڑی تعداد کو جمع کرکے سب کو مل بیٹھنے کا موقع دیا .

انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کے لب و لہجے میں در اصل مودی بول رہا ہے اور مودی کو نواز شریف بیک کر رہا ہے ٹرمپ کی ذہنی کیفیت درست نہیں ہے جس نے رات کو پی کر صبح پاکستان کے خلاف باتیں کیں . انہوں نے کہا کہ مودی کے یار پاکستان کے غدار ہیں جن کے خلاف 20 کروڑ پاکستانی عوام اتحاد کر چکے ہیں . آنے والے الیکشن میں پاکستان کے عوام ختم نبوت کے مجرموں، ڈاکوؤں ، چوروں اور انسانیت کے مجرموں کو مسترد کر دیں گے . انہوں نے کہا کہ یہ مہینہ ان پر بھاری ہوگا.

انہوں نے کہا کہ 2013 ء کے الیکشن میں سب سے بہترین نتائج راولپنڈی نے دئیے تھے اور آنے والے الیکشن میں یہ نتائج مزید بہتر ہونگے . غلام سرور خان نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ میرے قائد نے مجھ پر اعتماد کیا اور مجھے مرکزی سطح پر نہایت اہم ذمہ داری سونپی جسے نبھانے کیلئے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کروں گا . تقریب کے میزبان رکن پنجاب اسمبلی راجہ راشد حفیظ نے کہا کہ پی ٹی آئی واحد جماعت ہے جس پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں . عمران خان نے کرپشن سے جان چھڑانے کیلئے قوم کے ساتھ جو وعدے کئے تھے وہ پورے کئے اور کرپٹ مافیا کو قانون کے کٹہرے میں لاکھڑا کیا

جس کی اس سے قبل پاکستان کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی . کرپشن کی اس بے نقابی میں شیخ رشید احمد بھی ہمارے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے رہے . انہوں نے کہا کہ ختم نبوت کے معاملے میں بھی شیخ رشید احمد نے پوری مسلم امہ اور پاکستانی عوام کی ترجمانی کی راجہ راشد حفیظ نے کہا کہ جس طرح ن لیگ کی مرکزی قیادت کرپٹ ہے اسی طرح راولپنڈی شہر میں ن لیگ کے ارباب بست و کشاد بھی نیچے سے اوپر تک کرپشن میں ڈوبے ہوئے ہیں . انہو ں نے کہا کہ خیابان کے عوام جانتے ہیں کہ قبضوں کے علاوہ ترقیاتی فنڈز کی کس طرح خرد برد ہو رہی ہے انہوں نے کہا کہ ہم آنے والے الیکشن میں پہلے سے زیا دہ بڑی کامیابی حاصل کریں گے . تقریب سے عارف عباسی ، صداقت عباسی ، آصف محمود ، الیاس خان اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…