پیر‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2026 

سعودی عرب میں قید پاکستانیوں کے ساتھ کیا سلوک کیا جا رہا ہے؟ سعودی عرب کے ظالمانہ اقدامات پر تحریک انصاف نے چیف جسٹس آف پاکستان سے نوٹس لینے کی درخواست کر دی

datetime 4  جنوری‬‮  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کی حالت زارکے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف نے چیف جسٹس آف پاکستان سے از خود نوٹس کی درخواست کردی ہے۔ تفصیلات خط کی شکل میں چیف جسٹس کو ارسال کی گئیں۔تفصیلات مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل و رکن قومی اسمبلی مراد سعید نے بھجوائیں ۔

خط کے متن کے مطابق مراد سعید نے لکھا ہے کہ دنیا بھر میں پاکستانیشہریوں کے حقوق کا تحفظ بنیادی آئینی تقاضا ہے۔حکومت سعودی عرب میں موجود پاکستانیوں کے حقوق کے تحفظ میں ناکام ہوتو سپریم کورٹ محاسبے کا اختیار رکھتی ہے۔سعودی عرب کے قید خانوں میں ہزاروں پاکستانی حکومتی عدم توجہی کی بھینٹ چڑھ رہے ہیں۔پاکستانی مزدوروں کی اجرت میں سے ظالمانہ کٹوتیاں کی جاتی ہیں۔بھارتی حکومت اپنے محنت کشوں کے تحفظ کیلئے سعودی حکومت سے لیبر پروٹیکشن ایگریمنٹ کر چکی ہے۔انہوں نے لکھا کہ پاکستانی حکومت محنت کش پاکستانیوں کو قانونی معاونت تک فراہم کرنے کو تیار نہیں۔مختلف الزامات کی آڑ میں پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد سے وطن واپسی کا حق بھی چھینا جارہا ہے۔حکومتی اہلیت کا عالم یہ ہے کہ وزارت خارجہ کو سعودی عرب میں موجود پاکستانیوں کی حقیقی تعداد تک کا علم نہیں۔چیف جسٹس سے التماس ہے کہ وہ صورتحال کی سنگینی کے پیش نظر مداخلت کریں۔خط کو آئینی درخواست کا درجہ دیکر مفاد عامہ کی خاطر کارروائی کا آغاز کریں۔حکومت اور اسکے اداروں سے انکی کارکردگی سے متعلق تفصیلات طلب کی جائیں۔ روزگار کی تلاش میں دیار غیر میں محنت کرنے والے پاکستانی شہریوں کے سر پر ہاتھ رکھیں۔انہیں سنگین مصائب سے نکالنے کیلئے وفاقی حکومت کو فوری اور مؤثر احکامات صادر کریں۔



کالم



2076ء


آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…