جمعرات‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2025 

وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے عین مطابق۔۔ محفوظ اور بااختیار عورت ۔۔ سرگودھا کی لڑکیا ں بھی کسی سے کم نہیں

datetime 4  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرگودھا (نیوزڈیسک) سرگودھا کے کمشنر بھی وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق عورت کے تحفظ اور انہیں بااختیار بنانے کیلئے اپنی خدمات باخوبی سرانجام دے رہے ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے عورت کو ماں، بہن، بیوی اور بیٹی جیسے خوبصورت رشتوں سے نواز کر کائنات میں رنگ بھرے ہیں،عورت ہر روپ میں قابل عزت و احترام ہے اور معاشرے کے ارتقاء او رزندگی کے ہر شعبہ میں خواتین کے کلیدی کردار کی اہمیت اپنی جگہ مسلمہ ہے اور خواتین کو جائزمقام و مرتبہ دیئے بغیر صحت مند

اور خوشحال معاشرے کا قیام ممکن نہیں۔تصویروں میں سرگودھا کے انٹر سکول مقابلوں میں لڑکیاں گھوڑے دوڑا رہی ہیں۔.یہی وجہ ہے کہ پنجاب حکومت نے خواتین کوبااختیار بنانے اوران کے حقوق کے تحفظ کیلئے انقلابی نوعیت کے اقدامات کو عملی صورت دینے میں کوشاں ہے۔ پنجاب حکومت خواتین پر تشدد کی روک تھام اوران کی دادرسی کیلئے سٹیٹ آف دی آرٹ سنٹر ز متعارف کرا چکی ہے،اس سنٹر میں سنٹر میں پولیس، پراسکیویشن، میڈیکل اور فرانزک سہولتیں ایک ہی جگہ پر دستیاب ہیں۔جو کہ جنوبی ایشیا میں اپنی نوعیت کایہ پہلا اورمنفرد مرکز ہے جو خواتین کی شکایات کے فوری ازالے کیلئے مستقل نظام وضع کرنے میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔حکومت پنجاب آگاہ ہے کہ معیشت کی ترقی میں خواتین کے کردار کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔خواتین کو معاشی تحفظ،کام کرنے کی جگہوں پر تحفظ اورانہیں آگے بڑھنے کے یکساں مواقع فراہم کر کے ہی ترقی اور خوشحالی کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔یہ احساسِ تحفظ ہی ہے کہ پنجاب میں عورت ہر میدان میں اپنی ہنرمندیوں کے جوہر دیکھانے میں ہچکچاہٹ کا مظاہر نہیں کر رہی۔سرگودھا کے کمشنر بھی وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق عورت کے تحفظ اور انہیں بااختیار بنانے کیلئے اپنی خدمات باخوبی سرانجام دے رہے ہیں۔ متعارف کرائے گئے نئے تعلیمی ریفارمز کی بدولت ڈویژنل پبلک سکول(ڈی پی ایس) کے احاطے

میں ہارس ریسنگ کا اہتمام کیا گیاجس میں سکول کی بچیوں نے بھی بڑے جوش و خروش سے حصہ لیا وزیراعلیٰ محمدشہبازشریف کے قابل تقلید ویژن کے عین مطابق حکومت پنجاب کی جانب سے عورتوں کی فلاح وبہبود،معاشی ترقی اورسماجی تحفظ کئے گئے اقدامات کے ثمرات عام خواتین تک پہنچ رہے ہیں تاکہ وہ اپنے آپ کو بااختیار سمجھتے ہوئے قومی ترقی میں بھرپورکردارادا کرسکیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…