پیر‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2026 

پانی کی آمد میں کمی سے تربیلا بجلی گھر کے 13 یونٹ بند ہو گئے ،بجلی کی پیداوارمیں کمی ریکارڈ

datetime 4  جنوری‬‮  2018 |

ہری پور(سی پی پی )تربیلا بجلی گھر کے 13 یونٹ بند ہونے سے بجلی کی پیداوار بے حد کم ہو گئی، تربیلا بجلی گھر کی کل پیداوار 3478 میگا واٹ ہے۔ تربیلا جھیل کے آبی ذخائر میں خطرناک حد تک کمی دیکھنے میں آئی ہے جس کے باعث تربیلا بجلی گھر کے 13 یونٹ بند ہوئے ہیں، تربیلا جھیل میں پانی کی آمد میں کمی کے باعث گنجائش 108 فٹ تک کم ہو گئی ہے، جھیل میں پانی کی سطح 1442.73 فٹ ہو گئی ہے۔

تربیلا ڈیم کے شعبہ تعلقات عامہ کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق تربیلا جھیل میں گذشتہ روز 14700 کیوسک فٹ پانی کی آمد ریکارڈ کی گئی، پانی کی آمد میں کمی کی وجہ سے اخراج بھی کم کر دیا گیا ہے جبکہ تربیلا جھیل سے 500 کیوسک فٹ پانی سپل ویز کے ذریعہ غازی بھروتھا نہر میں چھوڑا جا رہا ہے، تربیلا بجلی گھر کا ایک یونٹ بجلی پیدا کر رہا ہے جس کے ذریعہ صرف 70 میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے جبکہ 13 پیداواری یونٹ بند پڑے ہیں۔ تربیلا جھیل میں پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش 1550 فٹ ہے۔ تربیلا جھیل میں پانی کی سطح تیزی سے کم ہونے کے باعث بجلی کی پیداوار متاثر ہو رہی ہے جو آنے والے دنوں میں لوڈ شیڈنگ میں اضافہ کا باعث بنے گی۔



کالم



2076ء


آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…