پاکستان پر مہنگائی کا بم ن لیگ نے نہیں پیپلزپارٹی نے گرایا، مفتاح اسماعیل

1  جنوری‬‮  2018

کراچی(این این آئی)وفاقی مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ پاکستان پر مہنگائی کا بم ن لیگ نے نہیں پیپلز پارٹی نے گرایا تھا۔یکم مارچ 2013 کو پیٹرول کی قیمت 106روپے 60 پیسے تھی جبکہ آج پیٹرول کی قیمت بڑھانے کے بعد 81 روپے 53 پیسے ہے جبکہ یکم مارچ 2013 کو مٹی کے تیل پر سیلز ٹیکس 14روپے 30 پیسے تھا جبکہ آج مٹی کے تیل پر سیلز ٹیکس 3 روپے 64 پیسے ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی

کے چیئر مین بلاول بھٹو زر داری کے بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ دیکھ کر عوام خود فیصلہ کرلیں کہ غریب کا خون کس نے پیا تھا، کاش بلاول بھٹواس وقت پیپلز پارٹی کی حکومت کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں آدھی کرنے کی ہدایت کردیتے۔واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا تھا اور کہا تھا کہ ن لیگ کھلم کھلا عوام دشمنی پر اتر آئی ہے۔ایک بیان میں بلاول بھٹو نے کہا تھا کہ تیل کی قیمتیں فوری طور پر آدھی کی جائیں ورنہ احتجاج ہوگا، حکمران معصوم عوام کا خون چوس رہے ہیں اور پیپلز پارٹی ن لیگ کی طرف کیے گئے معاشی حملے کا مقابلہ کریگی۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…