جمعہ‬‮ ، 13 فروری‬‮ 2026 

پاکستان تر قی اور جمہوری استحکام کے ایک نئے سال میں داخل ہونے جا رہا ہے ،سپیکر قومی اسمبلی

datetime 31  دسمبر‬‮  2017 |

اسلا م آباد(این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی سر دار ایاز صادق نے نئے سال کے آغاز پر قوم کے نام اپنے تہنیتی پیغام میں اس امید کا اظہار کیا ہے کہ 2018کا سورج پاکستا ن کی تر قی ،عام آدمی کی خوشحالی اور جمہوریت کے استحکام کی نوید لے کر طلوع ہو گا ۔سپیکر نے کہا کہ 2018اس بات کا گواہ ہو گا کہ ہم تاریخ کے ایک صفحے کو پلٹ کو عصرحاضر کے چیلنجوں پر قابو پانے کے نئے عزم کے ساتھ ایک

نئے سفر پر گامزن ہو گئے ہیں ۔سپیکر نے معاشر ے کے پسماندہ طبقات کی تر قی کے لیے موجودہ حکومت کے شر اکتی جمہوریت کے عزم کا اعادہ کیا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کے دن گنے جا چکے ہیں اور 2018پاکستان کی تر قی و خوشحالی کا سال ثابت ہو گا ۔انہوں نے ملک کے دفاع ،سا لمیت اور سلامتی کے لیے مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی خدما ت اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ پوری قوم شہدا کے خاندانوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔پاکستان کو درپیش چلینجوںکا حوالہ دیتے ہوئے سر دار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم مستقل مزاجی سے پیش قدمی کرتے ہوئے ان چیلنجوں پر قابو پالے گی انہوں نے اپنے ہم وطنوںکو باہمی اختلافات کو بھلا کر بابائے قوم کے ایمان ،اتحاد اور تنظیم کے زریں اصولوں پر متحد ہونے کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے مساوی تر قی اور فلاحی ریاست کے قیام کے لیے بین المذاہب ہم آہنگی اور بین الاقعائد مکا لمے کی ضرورت پر زور دیا۔ سپیکر نے اس امید کا اظہار کیا کہ پاکستان کی نو جوان نسل اپنی مہار ت اور صلا حیتوں کو بروئے کار لاکر ملک کو ترقی وخوشحالی کے ایک نئے دور میں داخل کر یگی ۔پاکستان کے علاقائی مقاصد کا تذکرہ کرتے ہوئے سپیکر کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک پر امن جنوبی ایشیا ء کے لیے پر عزم ہے اورخطے میں امن کے قیام کے لیے خطے کے دیگر ممالک سے اس سلسلے میں تعاون جاری رکھے گا پاکستان کی

عوام کو نئے سال کی مبارک باد دیتے ہوئے سر دار ایاز صادق نے سال نو میں ملکی تر قی اور خوشحالی کی تمنا کا اظہار کیا ۔ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضی جاوید عباسی نے نئے سال کی شروعات پر قوم کو مبارک دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ نیا سال پوری قوم اور دنیا کے لیے خوشیاں، مسرت اور غموں سے نجات کا پیغام لے کر آئے گا۔ انہوں نے اس اعتماد کا بھی اظہار کیا کہ 2018دنیا کے لیے امن، ہم آہنگی اور استحکام کا سال ثابت ہو گا۔



کالم



شوگر کے مریضوں کے لیے


گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…