بدھ‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2025 

2018میں اہم پاکستانی سیاستدان مر جائینگے،بلاول،عمران ،شیخ رشید،قادری کاالیکشن میں دھڑن تختہ ہوجائیگا،معروف ماہر علم نجوم کی پیش گوئی، عمران کی تیسری شادی سے متعلق بھی بتادیا

datetime 31  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چنیوٹ ( آن لائن ) ملک کے معروف علم الااعداد ماہر علم رمل و نجوم پیر خواجہ ناظر علی چنیوٹی نے کہا ہے قومی و چاروں صوبائی اسمبلیوں کے عام انتخابات اپنی آئنیے مقررہ مدت پوری ہونے کے بعد اگست یا ستمبر 2018 میں ہی ہوں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کو سال 2018 کی پیش گوئیاں کرتے ہو ئے بتایاکہ سال 2018 اہم سیاسی سال ہے اسکی اہمیت کچھ یوں ہے اس کے مفرد عدد 2 ہیں جو کہ ستارہ قمر کے ساتھ منسوب ہے اور

برج سرطان ہے ۔سال کا لکی نمبر بھی 2 ہے اور مریم نواز کابھی عدد 2 ہے اور منقلب ہے اور وہ وزیراعظم کی مضبوظ امیدوار ہیں لیکن وہ مستقل وزیر اعظم نہیں ہوں گی۔سینٹ کے انتخابات بھی اپنی مقررہ مدت میں ہوں گے ۔حکمران جماعت مسلم لیگ ن سینٹ کے انتخابات میں واضح اکثریت حاصل کر نے کے بعد ایک نیا بل نااہلی کو ختم کرنے کا بل منظور کراکے نواز شریف کی نااہلی ختم کرائیں گے اور آئندہ مستقل وزیر اعظم نواز شریف ہی ہوں گے جو کہ عارضی وزیراعظم مریم نواز سے چارج لیں گے۔ایک سوال کے جواب میں پیر خواجہ ناظر علی چنیوٹی نے میڈیا کو بتایا کہ عام انتخابات میں شکست کھانے کے بعد بلاول بھٹو زرداری اور عمران خان وزیر اعظم نہیں بن سکیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم خیال سیاسی اپوزیشن پارٹیوں میں انتخابی اتحاد نہیں ہو گا اور وہ اپنی اپنی سیاسی حیثیت سے انتخابات میں حصہ لیں گی اور مسلم لیگ ن سے شکست کھائیں گی بلاول بھٹو،عمران خان،شیخ رشید،ڈاکٹر طاہر القادری،پرویز الہی انتخابی میدان میں بڑی کامیابی نہیں حاصل کر سکیں گے۔انہوں نے بتایا کہ ایم ایم اے بحال تو ہو گی ہے مگر انتخابات سے پہلے ہی اس اتحاد میں پھوٹ پڑ جائے گی اور ایک نیا سیاسی اتحاد جنم لے گا۔الیکشن کمیشن آف پاکستان نئے قوانین متعارف کرائے گا جس کے

باعث تانگہ پارٹیاں ختم ہو جائیں گی اور نئے سیاسی جماعت کی رجسٹریشن کا عمل مشکل ترین ہو جائے گا جس سے ایرے غیرے کی پارٹی بنانے کا عمل ختم ہو جائے گا۔ایک سوال کے جواب میں پیر خواجہ ناظر علی چنیوٹی نے میڈیا کو بتایا ملک میں نیب احتساب کے عمل کا دائرہ کو وسیع کر دئے گا جس کے نتیجہ میں سیاسی اور بڑے بڑے کاروباری افراد کے قریب احتساب کا شکنجہ کس دیا جائے گا اور لوٹی گی قومی دولت واپس لی جائے گی۔ انہوں

نے کہا کے عام انتخابات کے بعد نئی حکومت پارلمینٹ کے ذریعے عدلیہ پر اپنی بالادستی قائم کرنے کے لیے آئینی ترمیم کرائے گی ۔کچھ اہم سیاسی شخصیات کو شدید بیماری یا حادثاتی اموات کا شکار ہو سکتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ سی پیک کے خلاف سازشوں کو حکومت اور عسکری قیادت ملکر ناکام بنائیں گئے اور منصوبہ کو آگے بڑھانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔انہوں نے بتایا کہ عمران خان کی تیسری شادی کا فی الحال کوئی امکان نہیں ہے۔۔پیر خواجہ ناظر علی چنیوٹی کی سال 2017 میں بہت سی پشین گوئیاں درست ثابت ہوئی ہیں عالم الغیب کی ذات اللہ پاک کی ذات ہے اس علم میں کوئی بھی غلطی ہو سکتی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…