منگل‬‮ ، 16 دسمبر‬‮ 2025 

نارووال‘ماں باپ کی پسند کی شادی کی سزا بیٹی کو مل گئی، ماموں کااڑھائی ماہ کی بھانجی کے ساتھ لرزہ خیز اقدام،انتہائی افسوسناک واقعہ

datetime 30  دسمبر‬‮  2017 |

نارووال(مانیٹرنگ ڈیسک) ماں باپ کی پسند کی شادی کی سزا بیٹی کو مل گئی، ماموں نے اڑھائی ماہ کی بھانجی کو قتل کر ڈالا۔ تفصیلات کے مطابق بدوملہی کے نواحی گاؤں لالے والی کے رہائشی شفاقت علی ولد محمد یونس نے تقریباً2سال قبل اپنے ہی گاؤں کی اقراء بی بی سے کورٹ میرج کی۔ ان دونوں سے ایک بیٹی رخسار فاطمہ پیدا ہوئی ۔اقرا ء بی بی اپنی ڈاھائی ماہ کی بیٹی کو ساتھ لے کر اپنے خاوند اور سسر کے ہمراہ محلہ چاہ بسے والی بدوملہی اپنے بیمار ماموں کی عیادت کے لیے آئی۔ جہاں پر محمد سہیل،

حافظ عبدالمجید اور علی رضا نے مسلح گھر داخل ہو کر ان پر مبینہ طور پر حملہ کر دیا ۔ اس دوران انہوں نے ڈھائی ماہ کی معصوم بچی رخسار فاطمہ کے سر پر ڈنڈا سے وار کیا جس کے نتیجہ میں وہ جاں بحق ہو گئی۔ وقوعہ کے بعد ملزمان وہاں سے فرار ہو گئے۔ ماڈل تھانہ بدوملہی پولیس نے شفاقت علی رپورٹ پرملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے ضابطے کی کارووائی شروع کر دی ہے۔ ماں باپ کی پسند کی شادی کی سزا بیٹی کو مل گئی، ماموں نے اڑھائی ماہ کی بھانجی کو قتل کر ڈالا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ویل ڈن شہباز شریف


بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…