بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

یہ کیسی نااہلی ہے کہ ایک اقامے پر نکالے جانے کے باوجود رائے ونڈ میں نواز شریف ۔۔۔! مریم نواز نے بڑا دعویٰ کردیا

datetime 30  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ یہ کیسی نا اہلی ہے کہ ملک کی ساری سیاست نواز شریف کے گرد گھوم رہی ہے، مخالفت میں اتحاد بن اور ٹوٹ رہے ہیں ،نواز شریف کا خوف مخالفین کو کھائے جا رہا ہے ، ایک دوسرے کی شکل نہ دیکھنے والے بھی ان کیخلاف آج اکٹھے ہو رہے ہیں،عمران خان پچھلے چار سالوں سے رو رہا ہے ،پاکستان کی ترقی اور شیر کو آگے بڑھتا دیکھ کر رونا اور تیز ہوتا جائے گا ،

عمران خان نے بہت جھوٹ بولے مگر عدالت کہتی ہے کہ آپ عوام کی نظر میں ہوں یا نہ ہوں مگر ہماری نظر میں صادق اور امین ہو ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز لاہور میں دیو سماج ہندو نگر میں 1087 خاندانوں میں 99سالہ لیز کی بحالی کی تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر رکن پنجاب اسمبلی ماجد ظہور اور دیگر بھی موجود تھے ۔ مریم نواز نے کہا کہ الیکشن کے دنوں میں آپ سے کیے گئے وعدے پورے ہوگئے ہیں اور ڈی اے وی کے ہوسٹل کی لیز بحال ہوگئی ہے جس پر آپ سب کو مبارکباد پیش کرتی ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ لیز کے مالکانہ حقوق 1990ء کی دہائی میں آپ کے محبوب لیڈر نواز شریف نے دیئے تھے جسے 2005ء میں ایک آمر نے چھین لیے تھے لیکن نواز شریف نے ذاتی دلچسپی لے کر اس لیز کو بحال کروایا ہے ۔ آمریت اور آمر جس طرح عوام سے حقوق چھینتے ہیں اور عوامی حقوق پر ڈاکہ ڈالتے ہیں اور جمہوری لیڈ ر آپ کو اس قبضے سے نجات دلواتے ہیں بلکہ آپ کے حقوق بھی آپ کو واپس دلواتے ہیں ،یہی وہ کام ہیں نواز شریف کے جو اس کے مخالفوں اور سازشیوں کو دن رات کھائے جارہا ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ کیسی نااہلی ہے کہ ایک اقامے پر نکالے جانے کے باوجود رائے ونڈ میں بیٹھے نواز شریف کا خوف مخالفین کے دلوں میں بیٹھا ہوا ہے ۔عمران خان کے خلاف نعرے بازی کو روکتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ اس کا نام مت لو وہ تو پچھلے چار سالوں سے رو رہا

ہے اور عوامی کام دیکھ کر آگے بھی روتا رہے گا اور جیسے جیسے پاکستان ترقی کرے گا ،پاکستان مسلم لیگ (ن)،نواز شریف اور شیر آگے بڑھے گا تو یہ رونا اور تیز ہوتا جائے گا ۔ عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ یہ کیسی نا اہلی ہے کہ آپ کی کوئی بھی پریس کانفرنس ،جلسہ اور کوئی بھی میٹنگ نواز شریف کا نام لیے بغیر مکمل نہیں ہوتی اور پورے ملک کی سیاسی جماعتیں اور مخالفین اکھٹے ہو گئے ہیں کہ نواز شریف کو نقصان کیسے پہنچایا جائے،

نواز شریف کی مخالفت میں اتحاد بن اور ٹو ٹ رہے ہیں اور یہ وہ مخالفین جو ایک دوسرے کی شکل دیکھنا بھی پسند نہیں کرتے تھے اور آج نواز شریف کی مخالفت میں ایک دوسرے کے ساتھ بیٹھے ہیں ،اس نااہلی سے نواز شریف کمزور نہیں بلکہ مضبو ط ہوا ہے ،ہم ترقی کا سفر کرتے رہیں گے اور و ہ روتے رہیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف پر چار مرتبہ کیس چلا اور کچھ نہیں نکلتا تو ایک جگہ سے دوسرے جگہ بھیج دیتے ہیں ،جب ہمارے خلاف عدالتوں میں گواہ آتے ہیں اور جب ان سے سوال ہوتے ہیں تو وہ کہتے ہیں کہ ان کو کچھ بھی معلوم نہیں ہے ۔

جب ہم گواہوں کی بات سنتے ہیں تو ہمیں ہنسی آتی ہے جب وہ گواہ کہتے ہیں کہ ان کو نہیں پتہ کہ لائے گئے کا غذوں میں کیا لکھا ہوا ہے ۔مریم نواز نے کہا کہ ان کے کیس میں باد ی النظر کی باتیں ہو رہی ہیں کہ ہمارے خیا ل میں کہ یہ فلیٹ نواز شریف کے بیٹوں کے ہیں ،ہماری سات پشتوں کا حساب کیا گیا اور جس شخص نے کبھی کوئی کام نہیں کیا اور جس کا والد کرپشن میں نکالا گیا اور جس کا ہاتھ کبھی زکوۃ اور خیرات جیسی چیزوں پر ہوتا ہے اور کبھی کسی کی اے ٹی ایم مشینوں کی طرف ہوتا ہے یا اسکے سارے اخراجات کے پی کے کی حکومت برادشت کرتی ہے اور ایک ایم این اے ہوتے ہوئے کے پی کے کا سرکاری ہیلی کاپٹر استعمال کرتا ہے وہ کہتا ہے کہ یہ آف شور کمپنی اس کی ہے مگر عدالت کہتی ہے کہ یہ تمہاری نہیں ہے۔

عمران کے معاملات سپریم کورٹ عمران خان سے بھی بہتر جانتی ہے ،عدالت کہتی ہے کہ یہ اثاثے آپ کے نہیں ہیں جبکہ وہ کہتا ہے کہ اس نے ٹیکس بچانے کے لیے آف شور کمپنی بنائی تھی ۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا کیس مہینوں ،ہفتوں نہیں بلکہ دنوں میں سنا گیا جبکہ عمران خان اور جہا نگیر ترین کا کیس سننے میں کسی کو کوئی دلچسپی نہیں تھی ، عدالت کے سامنے عمران خان نے بہت جھوٹ بولے تھے مگر عدالت کہتی ہے کہ آپ عوام کی نظر میں ہوں یا نہ ہوں مگر ہماری نظر میں تم صادق اور امین ہو ۔انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف نے عوام سے کیے گئے وعدے پورے کردیئے ہیں ۔دہشتگر دی کا خاتمہ ،سڑکوں کے جال بچھائے ،بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم کردی ،پاکستان کی ڈوبتی ہوئی معیشت کو سہار ا دیا،کراچی کا امن بحال کیا ،سی پیک بنایا،اورنج لائن ٹرین بنائی ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف دھرنے اور سازشوں کو برداشت کیا اور کبھی اپنا سر تک نہیں اٹھایا،اگر نواز شریف چاہتے تو جواب دے سکتے تھے مگر انہوں نے ایسا نہیں کیا ،ایک لیڈر کی سب سے بڑی طاقت عوام ہے ،نواز شریف کی طاقت بھی عوام ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ نوازشریف ہی 2018ء کا الیکشن جیتے گا اور نواز شریف کی ہی قیادت میں پاکستان کی ترقی کا سفر 2018ء میں ایک بار پھر شروع ہوگا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…