ہفتہ‬‮ ، 03 مئی‬‮‬‮ 2025 

روس پاکستان کو کون سے اہم جنگی ہتھیار دینے والا ہے ؟روسی سفیر نے مداخلت پرامریکہ کو آڑے ہاتھوں لے لیا

datetime 28  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) روسی قونصل جنرل نے داعش کی افغانستان میں موجودگی پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مختلف ممالک میں امریکی مداخلت کشیدگی کو پروان چڑھارہی ہے، روس پاکستان کو جلد جنگی طیارے اور مسافر جہاز دے گا،روسی صدر پیوٹن پاکستان کا دورہ کریں گے، شام اور یوکرین میں امریکی مداخلت حالات کشیدہ کررہی ہے، فلسطین اور اسرائیل کے حوالے سے وہ فیصلہ قبول ہوگا جو دونوں فریقین کو قبول ہو۔

جمعرات کو روسی قونصلر جنرل الیگزینڈر خوزین نے کراچی میں اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ صورتحال پر پاکستان سمیت دیگر ممالک سے رابطے میں ہیں، مختلف ممالک میں امریکی مداخلت کشیدگی کو پروان چڑھارہی ہے، حالات سازگار ہوتے ہی روسی صدر پیوٹن پاکستان کا دورہ کریں گے۔روسی قونصل جنرل نے کہا پاکستان میں داعش کی موجودگی کی میڈیا رپورٹس ہیں لیکن ان کا ثبوت ہونا چاہیے، روس اور پاکستان عالمی سطح پر ایک دوسرے کے موقف کی حمایت کررہے ہیں اور روس پاکستان کو جلد جنگی طیارے اور مسافر جہاز دے گا۔ انہوں نے دعوی کیا کہ داعش کے جنگجووں نے وسطی ایشیائی ممالک سے روسی سرحد عبورکی ہے، صورتحال پر تشویش ہے۔روسی سفیرنے امریکاکوآ ڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ شام اور یوکرین میں امریکی مداخلت حالات کشیدہ کررہی ہے، فلسطین اور اسرائیل کے حوالے سے وہ فیصلہ قبول ہوگا جو دونوں فریقین کو قبول ہو۔الیگزینڈر خوزین نے بتایا کہ حالات سازگار ہوتے ہی روسی صدر پیوٹن پاکستان کا دورہ کریں گے۔ روسی قونصل جنرل نے داعش کی افغانستان میں موجودگی پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مختلف ممالک میں امریکی مداخلت کشیدگی کو پروان چڑھارہی ہے، روس پاکستان کو جلد جنگی طیارے اور مسافر جہاز دے گا،روسی صدر پیوٹن پاکستان کا دورہ کریں گے، شام اور یوکرین میں امریکی مداخلت حالات کشیدہ کررہی ہے

موضوعات:



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…