منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

مسجد نبوی ﷺ میں شہبازشریف کا اللہ لوگ والا انداز۔۔۔ عاشقانِ رسولﷺ کے دل باغ باغ ہوگئے

datetime 28  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(ویب ڈیسک)شہباز شریف کاسعودی شاہ سلمان کے خصوصی دعوت نامہ پر سعودیہ عرب کے تین روزہ دورہ کو سیاسی حلقے میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے ۔تبصرہ نگاروں کا خیال ہے جس عزت و تکریم سے شہبازشریف کو نوازا جا رہا ہے پاکستان کے کسی وزیراعلیٰ کا مقدر نہیں بنا۔اِس سے قبل او آئی سی کے غیرمعمولی اجلاس میں بھی وزیراعلیٰ پنجاب کو خصوصی طور پر مدوح کیا گیا تھا اور اب سعودی حکومت کی جانب سے شہباز

شریف کے لیے خصوصی طیارہ بھیجا گیا یہ ایک صوبے کیلئے ہی نہیں بلکہ پاکستان کیلئے بھی باعث اعزازہے ۔یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی طرف سے اس اعلان کے بعد کہ وہ آئندہ عام انتخابات میں وزیرِ اعظم کے امیدوار ہوں گے، شہبازشریف کا سعودی عرب کا یہ پہلا دورہ ہے،جو یقیناًاِس پس منظر میں نہایت ہی اہمیت کا حامل ہے۔ معروف تبصرہ نگاروں کا خیال ہے کہ یہ ماننا پڑے گا کہ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے آئندہ الیکشن کیلئے شہبازشریف کا نام وزیراعظم کی حیثیت سے نامزد ہونا میرٹ کے تمام تقاضوں پر پورا اُترتا ہے ۔پاکستان میں اِس وقت سیاسی قائدین میں صرف شہبازشریف ہی ایسی قائدانہ صلاحیتوں کے ساتھ اُبھر کر سامنے آ رہے ہیں جن کے ہاتھوں میں پاکستان کی بھاگ دوڑ باعث اعتماد اور اطمینان تصور کیا جا سکتا ہے۔کیونکہ شہبازشریف صوبہ پنجاب کے علاوہ دیگر صوبوں میں یکساں مقبولیت حاصل کر چکے ہیں۔شہبازشریف کے ویژن کا انداہ اِن بیانات سے لگایا جا سکتا ہے جو اُنہوں نے سعودیہ عرب روانہ ہونے سے قبل اپنی سیاسی ملاقاتوں میں دیئے کہ ’’معاشرے میں رواداری، برداشت اور تحمل کے جذبات کے فروغ کیلئے علمائے کرام کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ہم اس روشن پاکستان کی جانب بڑھ رہے ہیں جس کا خواب قائدؒ نے دیکھا تھا۔

موجودہ حکومت نے قائداعظم محمد علی جناحؒ کے پرامن، خوشحال اور ترقی یافتہ پاکستان کی بنیاد رکھ دی ہے۔قومی مفادات کے سامنے ذاتی مفادات کی کوئی حیثیت نہیں‘‘تفصیلات کے مطابق شہباز شریف سعودی شاہ سلمان کی دعوت پر بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔ سعودی سفیر نے 3 روز قبل وزیراعلی پنجاب سے ملاقات کی تھی اور انہیں شاہ سلمان کی طرف سے فوری ملاقات کا پیغام دیا تھا اور وزیراعلی پنجاب کے لئے

شاہی خاندان کا خصوصی طیارہ بھیجا گیا ۔پنجاب حکومت کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ کے مطابق میاں شہباز شریف نے آج (جمعرات کو) مسجدِ نبوی ﷺ میں نمازِ فجر ادا کی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے مسجد نبوی ﷺ میں نوافل بھی ادا کئے اورملک و قوم کی ترقی و خوشحالی، پاکستان کے استحکام اور امن و سلامتی کے لئے دعا کی۔پنجاب حکومت کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے شہباز شریف کی ایک تصویر بھی شیئر کی گئی ہے جس میں انہیں سر پر ٹوپی اور

ہاتھ میں قرآن پاک پکڑے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔مسجد نبوی ﷺ میں شہبازشریف کے اِس اللہ لوگ والے انداز نے عاشقانِ رسولﷺ کے دل باغ باغ کر دیئے ہیں۔مزید براں اپنے دورے کے دوران وہ سعودی عرب کی قیادت اور اہم حکومتی شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔۔خیال کیا جا رہا ہے کہ شہباز شریف سعودی عرب میں قیام کے دوران سعودی ولی عہد شہزادہ محمد اور دیگر اعلیٰ سعودی عہدیداروں سے دو طرفہ امور اور مشرق وسطیٰ کی

صورت حال کے بار ے میں بھی تبادلہ خیال کریں گے جبکہ بات چیت کے ایجنڈے میں اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی میں یروشلم سے متعلق حال ہی میں منظور ہونے والی قرارداد کے بعد کی صورتِ حال بھی شامل ہو گی۔واضح رہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تاریخی طور پر نہایت قریبی اور دوستانہ سفارتی تعلقات رہے ہیں اور دونوں ملکوں کے درمیان دفاع سمیت دیگر شعبوں میں قریبی تعاون رہا ہے۔اور مستقبل کے متوقع وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی قائدین سے ملاقاتوں سے پاکستان اور سعودی عرب کے باہمی تعاون میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔‎

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…