ہفتہ‬‮ ، 03 مئی‬‮‬‮ 2025 

حکومت کیلئے ایک اور مصیبت کھڑی تحریک انصاف نے یہ کیا اعلان کردیا

datetime 27  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)پاکستان تحریک انصاف نے گلگت بلتستان میں ٹیکس کے معاملے پر بھرپور احتجاج کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے وزیراعلیٰ کو اس معاملے کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے ان سے فوری مستعفی ہونے کامطالبہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے

ٹیکس کے معاملے پر گلگت بلتستان کے عوام ساتویں مرتبہ 21 دسمبر سے سڑکوں پر ہیں،دس اضلاع سے عوام انتہائی سخت سرد موسم میں گلگت کی جانب مارچ کررہے ہیں اور اس معاملے پر پاکستان تحریک انصاف نے بھی بھرپور احتجاج کا فیصلہ کیا ہے اور پی ٹی آئی وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سے فوری استعفے کا مطالبہ کرتی ہے کیونکہ وہ ہی اس معاملے کے اصل ذمہ دار ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت ختم نبوت کی طرح گلگت بلتستان کے معاملے پر بھی مکمل لاپرواہی اور غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کررہی ہے،گلگت بلتستان پاک چین راہداری منصوبے کا کلیدی حصہ ہے،بھارتی لابی کی خوشنودی کیلئے جان بوجھ کر صورتحال گھمبیر بنائی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومتی عدم دلچسپی اور غیر سنجیدہ پن سے پورے علاقے میں کاروباری زندگی ٹھپ ہوچکا ہے،وزیر اعلیٰ سارے کام کاج چھوڑ کر اسلام آباد میں بیٹھے ہیں،گلگت بلتستان اور وفاق کی حکومتیں خواب خرگوش سے بیدار ہوں اور اپنے وجود کا احساس دلائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کی مشکلات پر ہمدردی سے غور کیا جانا چاہئیے،صورتحال کو مزید کشیدگی کی جانب بڑھنے سے بچانے کیلئے حکومت مؤثر اقدامات اٹھائے۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…