اسلام آباد(آن لائن)بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو نے والدہ آونتی سودھیر اور اہلیہ چیتنا سے شیشے کی دیوار کے آرپار انٹر کام پر دفتر خارجہ میں40منٹ تک ملاقات کی جس میں ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی گئی ملاقات میں دفتر خارجہ بھارت ڈیسک کی ڈائریکٹر فاریحہ بگٹی اور بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ بھی موجود رہے ۔ ملاقات ختم ہونے کے بعد دفتر خارجہ کی جانب سے پیغام جاری کیا گیا کہ کلبھوشن یادیو سے ان کی فیملی
کی ملاقات سازگار اور پرسکون ماحول میں40منٹ تک ہوئی اور اب بھارت کو بھی چائیے کہ جس طرح ہم نے اپنے وعدے پورے کیے اب بھارت بھی جموں اور مقبوضہ کشمیر پر اپنے کیے ہوئے وعدے نبھائے دوسری جانب ملاقات کے بعد کلھبوشن یادیو کا ایک ویڈیو پیغام بھی جاری کیا گیا جس میں کلبھوشن یادیو نے ایک مرتبہ پھر اعتراف کیا کہ وہ بھارتی خفیہ ایجنسی را کیلئے کام کرتا ہے اور دو سال پہلے بارڈر پار کرکے ایران سے پاکستان میں داخل ہوا تھا پاکستانی حکام مجھ سے عزت سے پیش آئے اور میری درخواست پر انسانی ہمدردی کی بنیاد پر میر ی بیوی اور والدہ سے ملاقات کرائی بھارتی جاسوس کلبھوشن نے ملاقات کرانے پر پاکستانی حکومت کا شکریہ بھی ادا کیا ۔ملاقات کے بعد کلبھوشن کی والدہ اور اہلیہ اس وقت بھارتی ہائی کمیشن میں موجود ہیں۔