جمعرات‬‮ ، 10 اپریل‬‮ 2025 

عوام نے تین بار نواز شریف کواقتدار دلوایا ہر بار فیصلوں کا مذاق اڑایا گیا،پاکستان میں ایک سے بڑھ کر ایک قابل جج موجود ہے، یہ بابے ہیں اور بابوں ۔۔! سعد رفیق بہت کچھ بول پڑے

datetime 24  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ تین بار نواز شریف کو عوام نے اقتدار دلوایا اور تینوں بار فیصلوں کا مذاق اڑایا گیا، ایکدوسرے کے گریبان پر ہاتھ ڈالنے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا بلکہ تلخی بڑھے گی،عدلیہ کا کام فیصلے کرنا ہے، بات کریں گے تو مسائل پیدا ہوں گے، چند افراد کے فیصلے سے ملک کی تقدیر نہیں بدلے گی، ہم محاذ آرائی نہیں کرنا چاہتے ہمارے خلاف منفی پروپیگنڈا بند کیا جائے۔

ان خیالات کااظہارانہوں نے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے 141ویں سابق وزیراعظم نواز شریف کی 68ویں سالگرہ کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر لاہور اورنج ٹرین کے چیف آرگنائزر وپارٹی کے مرکزی رہنما خواجہ احمد حسان ،لاہور کے جنرل سیکرٹری و صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر،لاہور کے لارڈ میئر کرنل(ر) مبشر جاوید،ارکان اسمبلی وحید عالم رانا مبشر، غزالی سلیم بٹ، میاں نصیر سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا۔ خواجہ سعد رفیق نے یوم قائد خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ قائد اعظم نے جدوجہد سے تاریخ کا دھارا اور جغرافیہ بدلا.25 دسمبر جمہوری اصولوں کی پاسبانی کے طور پر منایا جائے،قائد کے پاکستان کو آمرانہ سوچ اور انتہا پسندانہ رویوں سے پاک کرنا ہوگا، اتحاد‘ ایمان اور تنظیم پر عمل ہی عافیت کا راستہ ہے قائد کے پاکستان کو آمرانہ سوچ اور انتہا پسندانہ رویوں سے پاک کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ آج کا دن پاکستانیوں کیلئے اہم دن ہے کیونکہ آج قائداعظم کا یوم ولادت ہے اور نواز شریف کا بھی آج یوم ولادت ہے،مسلم لیگ ن اسی عظیم مقصد کیلئے جدوجہد کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ۔وفاقی وزیر خواجہ سعدرفیق نے اپنے خطاب میں مزیدکہاکہ ہم عدلیہ کا احترام کرتے ہیں، پاکستان میں ایک سے بڑھ کر ایک قابل جج موجود ہے، یہ بابے ہیں اور بابوں کی عزت نہ کرنے والا معاشرہ آگے نہیں بڑھ سکتا۔ بابوں کو بھی چاہیے کہ وہ بابوں کی طرح پیش آئیں،

ہم محاذ آرائی کی سیاست نہیں کرتے ،ہمارے خلاف منفی پروپیگنڈا بند کیا جائے، کسی فیصلے پر بات کرنا ہمارا بنیادی حق ہے اور نواز شریف کے خلاف فیصلے نے تو جمہوریت کی بنیادوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نے عدلیہ بحالی کے لئے کوشش کی اور جان ہتھیلی پر رکھ کر گھروں سے نکلے، اگر اس وقت ہم گوجرانوالہ سے گجرات چلے جاتے تو پنجاب حکومت بھی بحال ہوجاتی لیکن ساری قوم گواہ ہے ہم نے اپنے مینڈیٹ سے کبھی تجاوز نہیں کیا۔ہمیں کام کرنے دیا جاتا تو 4سالوں میں 20سالوں جتنا کام کرتے ، اگر ہمیں دوبارہ موقع دیا گیا تو پہلے سے بھی زیادی سپیڈ سے کام کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے خلاف فیصلے نے تو جمہوریت کی بنیادوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے،چند افراد کے فیصلے سے ملک کی تقدیر نہیں بدلے گی۔انہوں نے کہاکہ تین بارعوام نے مسلم لیگ (ن) کواقتداردلایامگرعوام کے فیصلوں کامذاق اڑایاگیا۔انہوں نے کہاکہ دھرنوں کی سیاست ملک کو آگے نہیں لے کر جائے گی، جمہوریت کو چلنے دیا جائے۔انہوں نے کہاکہ پڑوسی ممالک ترقی کرگئے مگرہم ایک دوسرے کے گریبانوں میں ہاتھ ڈالتے رہے ایک دوسرے کے گریبان پر ہاتھ ڈالنے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا بلکہ تلخی بڑھے گی ۔ انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) آئین کی حکمرانی کیلئے جدوجہد کررہی ہے اورپاکستان میں جمہوری اصولوں کی پاسداری کرنا ہوگی۔

وقت آگیا ہے کہ ایک دوسرے کے ساتھ مل کر مسائل حل کیے جائیں۔ خواجہ احمد حسان نے کہا کہ ہمارے قائد میاں نواز شریف نے اپنی ٹیم میاں شہباز شریف ،میاں حمزہ شہباز اور دیگر کے ساتھ ملکر ملک کو اندھیروں سے نکال کر روشنیوں میں داخل کیا۔اگر ہر شخص اپنی ذمہ داری کو ایمانداری سے پورا کرے تو پاکستان دنیا میں ایک چمکتا ہوا ستارا نظر آئے۔ خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ تمام پاکستانیوں کے دل میاں نواز شریف کے ساتھ دھڑکتے ہیں ، بانی پاکستان قائد اعظم نے جو پاکستان سوچا تھا پاکستان مسلم لیگ ن میاں نواز شریف کی قیادت میں اسی سوچ کی تعبیر کرنے جا رہی تھی،

انہوں نے کہپا کہ جو موٹر سائیکل نہیں چلا سکتے وہ ملک چلانے کی بات کرتے ہیں اور وزیر اعظم کے خواب دیکھتے ہیں،انہوں نے کہا کہ پاکستان کا وزیر اعظم بننے کا وہی حق دار ہے جو پاکستان میں اندھیروں کوروشنیوں میں بدل دے ، کے پی کے میں دودہ کی نہریں بہا نے والے ایک میگا واٹ بجلی نہیں بنا سکے جبکہ ن لیگ کی حکومت نے 10ہزار میگا واٹ بجلی سسٹم میں داخل کی۔ملک کو دہشت گردی سے پاک کرکے امن کا گہوارہ بنایا۔بعد ازاں بانی پاکستان محمد علی جناح کی141ویں اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی68ویں سالگرہ کا علیحدہ علیحدہ کیک بھی کاٹا گیا۔قبل ازیں پرجوش کارکن پارٹی نغموں پر بھنگڑے ڈالتے ہوئے اپنے قائد نواز شریف کے حق میں نعرے لگاتے رہے۔

موضوعات:



کالم



یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی


عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…