کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پی آئی اے کی کراچی سے گوادر جانے والی پرواز میں بلی کی موجودگی پر جہاز کو روانہ ہونے سے روک دیا گیا۔ کراچی سے پی آئی اے کی پرواز پی کے 503 مسافروں کو لے کر منزل پر جانے کے لیے تیار تھی کہ طیارے کو پائلٹ کی جانب سے خطرے کی اطلاع دینے پر ٹیکسی وے پر روک دیا گیا۔طیارے کی تلاشی کے دوران معلوم ہوا کہ کاک پٹ میں بلی گھسی ہوئی ہے، بعد ازاں بلی کاک پٹ سے نکل کر کیبن میں چلی گئی۔ بلی کی موجودگی
نے جہاز کے عملے کی دوڑیں لگوادیں تاہم کافی کوششوں کے بعدعملے نے بلی کو باہر نکالا جس کے بعد طیارے کو روانہ کردیا گیا۔ واضح رہے کہ جہاز کراچی سے گوادر روانہ ہونا تھا تاہم بلی کی جہاز میں موجودگی کے باعث پرواز کو منزل پر پہنچنے میں تاخیر کا سامنا کرنا پڑا۔ پی آئی اے کی کراچی سے گوادر جانے والی پرواز میں بلی کی موجودگی پر جہاز کو روانہ ہونے سے روک دیا گیا۔ طیارے کی تلاشی کے دوران معلوم ہوا کہ کاک پٹ میں بلی گھسی ہوئی ہے،