جمعہ‬‮ ، 25 ستمبر‬‮ 2026 

سپریم کورٹ نے این ٹی ایس میں ناکام طلبہ کی درخواستوں پر فیصلہ سنا دیا

datetime 22  دسمبر‬‮  2017 |

کراچی(این این آئی) سپریم کورٹ نے این ٹی ایس ٹیسٹ میں ناکام طلبہ کی درخواستیں مسترد کرتے ہوئے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کو برقرار رکھا ہے۔جمعہ کوسپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے این ٹی ایس ٹیسٹ میں ناکام طلبہ کی درخواستیں مسترد کرتے ہوئے ایف آئی اے کو 3 ماہ میں انکوائری رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔عدالت

نے سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ 18 ہزار طالب علموں کو داخلہ ٹیسٹ میں یکساں موقع ملا جن میں سے صرف 12طالب علموں نے نتائج کو چیلنج کیا۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ درخواست گزار دستاویزات ایف آئی اے کوجمع کرا سکتے ہیں، جسٹس مشیر عالم نے کہا کہ عدالتوں کو بچوں کا مستقبل عزیز ہے۔جسٹس مشیر عالم نے ریمارکس دیے کہ طلبہ سوچیں کہ دنیا یہاں ختم نہیں ہو گئی، عدالت نے وکیل سے سوال کیا کہ ایف آئی اے نے کیا تحقیقات کیں؟۔عدالت میں وکیل کی جانب سے جواب دیا گیا کہ ٹائپنگ کی غلطی کی وجہ سے ہرامیدوارکو2 اضافی نمبردیئے گئے جبکہ امتحانی ٹیسٹ کی وجہ سے کسی طالب علم کا نقصان نہیں ہوا۔این ٹی ایس کے وکیل نے کہا کہ کامیاب طالب علموں کے داخلے ہو گئے ہیں، کلاسز بھی جلد شروع ہو جائیں گی۔این ٹی ایس کے حامی اور مخالف طالب علموں کی جانب سے عدالت میں شور شرابا کیا گیا، عدالت نے طالب علموں اور والدین کو کمرہ عدالت سے باہر نکال دیا۔جسٹس مشیر عالم نے ریمارکس دیے کہ عدالت کو مچھلی بازار نہ بنائیں، زندگی میں نظم و ضبط لائیں۔درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ نیب سے تفتیش کرائی جائے جس پر عدالت نے ریمارکس دیئے کہ نیب فرانزک ادارہ نہیں ہے،ایف آئی اے انکوائری کرے گا۔جسٹس مشیر عالم نے ریمارکس دیئے کہ پرچہ آٹ ہونے کی انکوائری ضروری ہے، آئندہ ایسے کسی بھی حادثے سے بچنا ضروری ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…