بدھ‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2025 

بہادر ہو تو آؤ اس حلقے میں میرے مقابلے میں الیکشن لڑو ‘ سعد رفیق نے عمران خان کو چیلنج کردیا

datetime 17  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) نواز شریف شیر کی طرح بہادر اور عمران گیدڑ کی طرح بزدل شخص ہے ،عمران نے جہانگیر ترین کا کھایا اور انہیں ہی قربانی کا بکرا بنا دیا،بد زبانی نہیں کرنا چاہتے مگر جھوٹ بولو گے تو منہ توڑ جواب دیں گے،ملک کو عدم استحکام سے دو چار کرنے کی سازش کر کے عمران کس کا کام کر رہے ہیں۔ عمران خان کے جلسے میں کی گئی تقریر پر اپنے رد عمل میں سعد رفیق نے کہا کہ عدلیہ کا بیحد احترام کرتے ہیں لیکن قانون کے منافی فیصلوں پر تنقید ہو گی،

بلا جواز الزامات کا جواب دیا جائے گا۔وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے عمران خان کو چیلنج دیتے ہوئے کہا ہے کہ بہادر ہو تو آؤ حلقہ این اے 125 سے میرے مد مقابل الیکشن لڑو،انہوں نے کہا کہ عمران نے جہانگیر ترین کا کھایا اور انہیں ہی قربانی کا بکرا بنا دیا۔عمران شعبدہ بازی اور گمراہ کن پروپیگنڈا پر بے شرمی کی حد تک یقین رکھتے ہیں۔دوسروں کو گالیاں دینے والا خود سر سے پاؤں تک گالی ہے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے عالمی طاقتوں کا شدید دباؤ مسترد کر کے ایٹمی دھماکوں کا فیصلہ کیا،نواز شریف کسی دھمکی دبا ؤاور مالی پیشکش کو خاطر میں نہیں لائے۔ عمران نے خود جوئے اور بال ٹمپرنگ کا اعتراف کیا۔نواز شریف نے استقلال سے مشرف دور میں 17 ماہ جیل کاٹی،عمران ڈیرہ غازی خان جیل 5 دن نہیں کاٹ سکے۔میاں نواز شریف نے سنگین سکیورٹی الرٹ کے باوجودعدلیہ بحالی تحریک کی قیادت کی ، عمران خطرے کے خوف سے اسلام آباد میں چھپا رہا۔انہوں نے کہا کہ عمران نے ٹھیک کہا ہے کہ گیدڑ تحریک نہیں چلا سکتے اسی لیے وہ کو تحریک چلانے کے قابل نہیں ہیں۔نوازشریف اور عمران کا واقعی کوئی موازنہ نہیں ،نواز شریف قوم کے لیے عمران اپنی ذات کے لئے سوچتے ہیں،نواز شریف نہایت مہذب جبکہ عمران نہایت بدتمیز ہیں۔شہباز شریف پر تنقید سے پہلے خیبر پختوانخواہ حکومت کی بدترین کارکردگی کا اعتراف کرو،پی ٹی آئی سیاسی جماعت نہیں سیاسی بدعت ہے ،

سپریم کورٹ سے کلین چٹ ملنے سے عمران کا گند صاف نہیں ہوا،اعمران صاحب ! میں ارب پتی تو نہیں لیکن میرا سیاسی اثاثہ آپ اور آپکے چیلے چانٹوں سے کہیں زیادہ ہے ۔میں نے جو بھی کمایا محنت اور دیانت سے قانون کے مطابق کمایا۔عمران صاحب کی طرح جوئے ، فارن فنڈنگ اور ساتھیوں کے مال پر ہاتھ صاف نہیں کیا۔عمران صاحب جواب دیں ! آپ نے اپنی بلیک منی ایمنسٹی سکیم کے ذریعے وائٹ کر کے اپنا منہ کالا کیوں کیا ؟لندن کا ایک فلیٹ بیچ کر بنی گالا میں کئی سو کنال کا محل بنانے کا جادو صرف عمران صاحب کے پاس ہے ،ہر سزا کے لئے تیارہوں مگر جمہور کی حکمرانی کا موقف نہیں بدلوں گا۔عمران صاحب ! نام نہاد احتساب کروانے کا ڈراوا کسی اور کو دیں ،جانتا ہوں نام نہاد احتساب کے پس پردہ غلیظ کھیل میں آپ بھی حصہ دار ہیں،اب کس کو احتساب کی چکی میں پیسنا ہے ،یہ شیڈول عمران اور ان کے سرپرست جاری کرتے ہیں۔کس کے دن گنے گئے ہیں ہمارے یا آپکے اللہ کریم ہی جانتے ہیں،عمران صاحب ! خدا کے قہر سے ڈریں جھوٹ اور بہتان تراشی پر اللہ کریم سے معافی مانگ لیں۔

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…