جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

مقبوضہ کشمیر ،بھارتی فوج کی بربریت ٗ خاتون اور تین نوجوان لڑکے بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہید

datetime 11  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرینگر (این این آئی)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ایک مرتبہ پھر بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک خاتون اور 3 نوجوان لڑکوں کو فائرنگ کر کے شہید کردیا ٗ بھارتی فورسز کی جارحیت کے خلاف واد ی میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے اس دور ان بھارتی فورسز ٗ پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج، پولیس اور پیرا ملٹری سینٹرل ریزرو فورس نے علی الصبح ہنڈوارا کے یونسو گاؤں میں آپریشن کیا جس کے دوران گھر گھر تلاشی لی گئی۔ڈائریکٹر جنرل پولیس ایس پی وید نے دعویٰ کیا کہ سرچ آپریشن کے دوران گھر میں موجود تین نوجوانوں نے فورسز پر فائرنگ کی جس کے جواب میں تینوں کو مقابلے میں مار دیا گیا۔بھارتی سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے شہید ہونے والی خاتون کی شناخت مسرا بانو کے نام سے ہوئی ہے۔دوسری جانب بھارتی فورسز کی جارحیت کے خلاف واد ی میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے اس دور ان بھارتی فورسز ٗ پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں متعدد افراد زخمی ہوگئے جبکہ حکام نے ہنڈوارا اور سوپور کے علاقوں میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس معطل کردی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج نے ریاستی دہشتگردی میں جنوری 1989 سے اب تک 94 ہزار 8 سو 77 معصوم کشمیریوں کو ہلاک کیا جن میں سے 7 ہزار 99 کشمیری حراست کے دوران شہید کیے گئے۔گذشتہ روز انسانی حقوق کے عالمی دن پر کشمیری میڈیا سروس کے ریسرچ سیکشن نے ایک رپورٹ شائع کی جس میں بتایا گیا کہ ان ہلاکتوں میں 22 ہزار 8 سو 68 خواتین بیوہ ہوئیں جبکہ 1 لاکھ 7 ہزار 6 سو 74 بچے یتیم ہوئے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ بھارتی فوج نے 11 ہزار 36 خواتین کے ساتھ زیادتی کی اور 1 لاکھ 8 ہزار 5 سو 82 رہائش گاہوں و دیگر عمارتوں کو نقصان پہنچایا

جبکہ اسی دوران 8 ہزار سے زائد افراد کی دوران حراست گمشدگی بھی سامنے آئی ہے۔رپورٹ میں نشاندہی کی گئی کہ رواں سال بھارتی پولیس کی جانب سے نوجوانوں، طالب علموں، حریت رہنماؤں اور کارکنان سمیت 3 ہزار 66 کشمیریوں کو جیل میں ڈالا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ کشمیر میں بھارت کی کٹھ پتلی انتظامیہ نے آل پارٹیز حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی اور دیگر کشمیری رہنماؤں میر واعظ عمر فاروق، محمد یاسین ملک، محمد اشرف سہرائی، ظفر اکبر بٹ اور مختار احمد کو جیل یا ان کے اپنے مکانات میں نظر بند کردیا اور انہیں جمعے کی نماز پڑھنے کی بھی اجازت نہیں دی گئی۔رپورٹ میں کہا گیا کہ نوجوان رہنماء برہان وانی کے 8 جولائی 2016 کو ماورائے عدالت قتل کے بعد پر

امن احتجاج کے سلسلے میں بھارتی فوج کی جانب سے پیلٹ گن حملوں اور آنسو گیس کی شیلنگ کے نتیجے میں 169 کشمیری شہریوں کو قتل کیا جبکہ 20 ہزار 626 زخمی ہوئے۔رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج کے پیلٹ گن حملے سے خواتین سمیت 2 ہزار 8 سو 17 نوجوانوں کو بینائی سے محروم بھی کیا گیا۔علاوہ ازیں رپورٹ میں بتایا گیا کہ حریت رہنماؤں نے اپنے بیان میں اقوام متحدہ اور دیگر انسانی حقوق کی تنظیموں سے مقبوضہ وادی میں صورت حال پر نظر رکھنے کے لیے اپنی ٹیمیں بھیجنے کی اپیل بھی کی۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…