جمعہ‬‮ ، 25 ستمبر‬‮ 2026 

لگتا نہیں حکومت نئے سال کا سورج دیکھ پائیگی

datetime 10  دسمبر‬‮  2017 |

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہاہے لگتا نہیں کہ حکومت نئے سال کا سورج دیکھ پائے گی ٗ انتخابات میں تاخیر کا جواز ہے نہ ایسا سوچنا چاہیے۔ترجمان تحریک انصاف فواد چوہدری نے ایک بیان میں کہا کہ مردم شماری کا قانون سینیٹ میں پیش ہونے جارہا ہے، یہ قانون منظور ہو یا نہ ہو، آرٹیکل 224 بالکل واضح ہے، جس کے تحت حکومت کی رخصتی کے بعد نوے دن میں انتخابات کرانے ضروری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لگتا نہیں کہ حکومت نئے سال کا سورج دیکھ پائے گی، انتخابات میں تاخیر کا جواز ہے نہ ایسا سوچا جانا چاہیے۔فواد چوہدری نے کہا کہ مردم شماری کے نتائج جاری ہونے تک ان کی کوئی آئینی حیثیت نہیں، موجودہ صورتحال میں آئین کے آرٹیکلز 224 اور 51 باہم متصادم نہیں جبکہ شہباز شریف اور رانا ثناء اللہ کے استعفوں پر ڈاکٹر طاہرالقادری کے ساتھ ہیں ٗ طاہرالقادری کی تحریک کو تحریک انصاف کی مکمل حمایت حاصل ہوگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…