ملتان(مانیٹرنگ ڈیسک ) پا کستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین علامہ حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ قوم سے ریفرنڈم کرا لیں، سب فوج کو پسند کرتے ہیں،علماء آئین کے محافظ ہیں خادم حسین رضوی ایک عالم ہے اگر کوئی غیر بھی ختم نبوت کے تحفظ پر بات کرے گا تو ہم بھی ساتھ ہوں گے۔ ا سلامی سربراہی کانفرنس میں وزیراعظم خود شرکت کریں اور مسلمانوں کے خلاف سازش کو بے نقاب کریں ، آئندہ الیکشن ختم نبوت پر ہو گا ،
ختم نبوت کے قانون پر ڈاکہ ڈالنے والے کا جب تک پتہ نہیں لگے گا اس وقت تک ختم نبوت کی تحریک جاری رہے گی عراق،شام، لیبیا، پر حملے کئے گئے اب پاکستان اور سعودیہ کے خلاف سازش کی جا رہی ہے۔ ہم نے رانا ثنا اللہ اور زاہد حامد کو کبھی قادیانی نہیں کہا انہیں چوکیدار بنایالیکن وہ ڈاکوؤں کے ساتھ مل گئے، مارچ میں پیغام اسلام کانفرنس اسلام آباد میں ہو گی جس میں ملتان سمیت ملک بھر سے لاکھوں کارکنان شرکت کریں گے خادم حسین رضوی ایک عالم ہے اگر کوئی غیر بھی ختم نبوت کے تحفظ پر بات کرے گا تو ہم بھی ساتھ ہوں گے ۔ وہ ہفتہ کو جامع مسجد شہداء الخیر ممتاز آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے ۔علامہ طاہر محمود اشرفی نے مزید کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ہم انتہا پسندی، دہشت گردی اور پاکستان کے استحکام کے لئے فوج کے ساتھ ہیں کسی مذہبی جماعت نے فوج سے ڈیل نہیں کی نہ ہی کوئی عالم پروان چڑھا لیکن سیاسی جماعتوں نے فوج سے ڈیل کی اور فوج کے گملے میں پروان چڑھے اور اسی فوج کو گالیاں دیتے ہیں انہوں نے کہا کہ انتہاء پسندی ختم ہو نی چاہیئے دہشتگردوں کی یہاں کوئی جگہ نہیں ہے بیت المقدس کو اسرائیلی دارالخلافہ بنانے کا فیصلہ ایک تسلسل ہے پاکستان میں افغانستان سے حملے ہو رہے ہیں تو سعودی عرب میں میزائل حملے ہو رہے ہیں القدس کبھی بھی یہودیوں کا دارلحکومت نہیں بنے گاانہوں نے کہا کہ ختم نبوت پر سیاست کو حرام اور گناہ سمجھتے ہیں ختم نبوت کے قانون پر ڈاکہ ڈالنے والے کا جب تک پتہ نہیں لگے گا اس وقت تک ختم نبوت کی تحریک جاری رہے گی اسی لئے ہم چاہتے ہیں کہ راجہ ظفر الحق کی رپورٹ سامنے لائی جائے گی انہوں نے کہا کہ پاکستان علماء کونسل عام انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی اور اس سلسلے میں دیگر ہم خیال لوگوں سے رابطے کریں گے ۔